Inquilab Logo Happiest Places to Work

سینئر اور سلیکشن گریڈ کی ٹریننگ کا پہلا دن اساتذہ کیلئے مشکلوں سے بھرا رہا

Updated: June 03, 2025, 4:29 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

متعلقہ ویب سائٹ اور نیٹ ورک نہ ملنے سے شدید دشواریاں، سینٹروں پر سیٹ اور پینے کے پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کی بھی شکایتیں۔

Teachers are seen standing outside the training center holding mobile phones due to network issues. Photo: INN
نیٹ ورک کا مسئلہ ہونے پراساتذہ موبائل فون لئے ٹریننگ سینٹر کے باہر کھڑے نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے اساتذہ کیلئے پیر سے شروع ہونے والے سینئر اور سلیکشن گریڈ آن لائن ٹریننگ مشکلات بھری رہی۔ٹریننگ کیلئے مختص متعلقہ ویب سائٹ کام نہ کرنےاور ٹریننگ سینٹروں کے کمروںمیں نیٹ ورک نہ ملنے سے متعدد سینٹروں پر امیدواروں کو ٹریننگ حاصل کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنارہا۔ علاوہ ازیں سینٹروں پر امیدواروں کی تعداد کے مطابق نشست، پینے کے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کےفقدان سے بالخصوص خاتون اُمیدواروںکو بڑی دقتوں سےدوچارہوناپڑا۔
 ناسک کے ایک سینٹرپر ٹریننگ کیلئے گئے اُمیدوار کےمطابق ’’یہاں ٹیچروں کوطلبہ کی چھوٹی چھوٹی بینچوں پر بیٹھنے کا انتظام کیا گیا، بچوں کی بینچ  پر بیٹھنے میں بڑی دقت ہورہی تھی۔ اس کےعلاوہ یہاں پینے کے پانی کا بھی معقول انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے خاتون ٹیچروں کو شدید گرمی میں پینے کاپانی حاصل کرنےمیں دشواری ہوئی۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ’’یہاں جو اُمیدوارٹریننگ کیلئے آئے تھے انہیں نیٹ ورک اورمتعلقہ ویب سائٹ کے کام نہ کرنے کےساتھ پروجیکٹر کے شروع نہ ہونے کابھی سامناکرناپڑا۔ نیٹ ورک نہ ہونے سے آن لائن ٹریننگ جو صبح ۱۰؍ بجے شروع ہونی تھی، وہ دوپہر کےبعد کسی طرح شروع ہوئی۔ علاوہ ازیں ویب سائٹ  کام نہ کرنے سے ٹریننگ کےدوران جو ٹیسٹ دینے تھے، اس میں مشکلات  پیش آئیں۔ مجموعی طورپر ٹریننگ حاصل کرنے کا پہلا دن مشکلات سے بھرارہا۔ ‘‘
 اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کےجنرل سیکریٹری ساجد نثار نے اس تعلق سے انقلاب کو بتایا کہ ’’ٹریننگ کاوقت شروع ہوتے ہی مجھے متعدد اضلاع سے سینٹروں پر نیٹ ورک نہ ہونے، ویب سائٹ اور پروجیکٹر کام نہ کرنے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔ نیٹ ورک نہ ہونے سے متعدد سینٹروں پر اُمیدوار ٹریننگ والے کمرہ سے باہر نکل کر اپنے موبائل پر نیٹ ورک کی جانچ کرنے کیلئے گھنٹوں باہر کھڑے رہے۔ علاوہ ازیں سینٹروں پرمعقول انتظامات نہ ہونے کی شکایتیں سامنے آئیں جس کی بنیاد پر میں نے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ پونے کے ڈائریکٹر راہل ریکھا وار سے وہاٹس ایپ پر رابطہ کیا، انہوں نے تمام شکایتوں کو سنجیدگی سے سننے کے بعد انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازیں دوپہر کے بعد نیٹ ورک اور متعلقہ ویب سائٹ کامسئلہ کسی حد تک حل ہوا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK