Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پہلے گرمی اور اب بارش کے سبب ٹماٹر کے دام میں اضافہ

Updated: July 10, 2024, 11:56 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

شمالی ہند وستان میں ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ بارش نے بھی فصل متاثر کی۔

The price of tomato is constantly increasing. Photo: INN
ٹماٹر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تصویر : آئی این این

شمالی ہندوستان میں، جس میں اتر پردیش، دہلی-این سی آر اور ہریانہ شامل ہیں، ٹماٹر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فی الحال ان کی قیمتوں میں کسی قسم کی نرمی کی توقع نہیں ہے۔ دراصل کسانوں کا کہنا ہے کہ مرادآباد خطہ میں شدید بارش کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ مرادآباد خطہ میں ٹماٹر کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں سے ٹماٹر اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی-این سی آر اور ہریانہ کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ اب شدید بارش کے باعث ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر مناسب مقدار میں فراہم نہیں ہو رہے۔ کسانوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ بارش کا پانی کھیتوں میں جمع ہو گیا ہے۔ ایسے میں ٹماٹر کی فصل کھیت میں ہی سڑ گئی ہے اور پوری فصل خراب ہو گئی ہے۔ ایسے میں کسان دوسری فصلیں اگانے کے لئے ٹماٹر کے پودے اکھاڑ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: صدر پوتن: روسی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہندوستانیوں کی رہائی کیلئے رضامند

اس وقت مانسون کی وجہ سے فصلیں خراب ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل ٹماٹر کی فصل شدید گرمی کی وجہ سے ناکام ہو گئی تھی۔ گرمی کی لہر سے ٹماٹر کی فصلیں جل گئیں، اب بارش سے فصل سڑ رہی ہے۔ ٹماٹر کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے بھی ٹماٹر کی اچھی قیمت نہیں ملی تھی۔ اب موسلا دھار بارش کے بعد انہیں نفع کی کوئی امید نہیں ہے۔ ایسے میں کسان حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ ٹماٹر کی پیداوار میں کمی سے کسانوں کے ساتھ ساتھ سبزی فروش بھی متاثر ہوئے ہیں۔ راجستھان کے اجمیر شہر کے ایک سبزی فروش نے بتایا کہ مانسون کے موسم میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے سبزی فروشوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ 

جولائی میں ہونے والی بارش کے بعد آلو، پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔جہاں جون میں ٹماٹر۴۰؍ سے۵۰؍ روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا وہیں جولائی میں۷۵؍ سے۸۰؍ روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK