یوم جمہوریہ پرشہر ومضافات کے دینی مدارس میں پرچم کشائی اور دیگر تقاریب کا انعقادکیا گیا۔ عروس البلاد کے ایسے اداروں کی طویل فہرست ہے۔
معراج العلوم (چیتا کیمپ) میں دارالعلوم دیوبند کے مبلغ نے یوم جمہوریہ پر خطاب کیا۔ تصویر: آئی این این
یوم جمہوریہ پرشہر ومضافات کے دینی مدارس میں پرچم کشائی اور دیگر تقاریب کا انعقادکیا گیا۔ عروس البلاد کے ایسے اداروں کی طویل فہرست ہے۔ اس فہرست میں نمایاں نام دارالعلوم محمدیہ ،دارالعلوم حنفیہ رضویہ ، دارالعلوم امدادیہ ، جامعہ رحمانیہ ، دارالعلوم امام اعلیٰ حضرت ، دارالعلوم فیضان ِ اعلیٰ حضرت ، بیت العلوم ، جامعہ مدینۃالمعار ف،مدرسہ تعلیم القرآن ، جامعہ امام ربانی ، مدرسہ اشرف العلوم ، جامعہ معراج العلوم اوربھیونڈی کے قدیم ادارے سراج العلوم اور مفتاح العلوم وغیرہ کے علاوہ مزیدکئی ادارے شامل ہیں۔
اس تعلق سے رابطۂ مدارس اسلامیہ ممبئی ،تھانے اورپال گھر کے ترجمان مولانا عبدالقدوس شاکر حکیمی نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئےبتایاکہ’’ جشن ِ جمہوریہ کے انعقاد میں دینی مدارس نہ صرف پیش پیش رہے بلکہ تمام جگہوں سے یہ اطلاع ملی ہے کہ نہایت ہی تزک واحتشام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یہ ہونا بھی چاہئے کیونکہ ملک کی آزادی میںہمارے اسلاف کی قربانیاں دوسروں سے کہیںزیادہ ہیں۔ یہ محض دعویٰ نہیںبلکہ وہ تاریخی حقائق ہیں جن سے آنکھیںچرانا تاریخ کو جھٹلانا ہوگا۔‘‘ مولانا کے مطابق ’’یہ الگ بات ہے کہ تاریخ کومسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے میںہم سب کی ذمہ داریاں اوربڑھ جاتی ہیںکہ ہم مزید اہتمام سے یوم جمہوریہ اوریوم آزادی پرتقاریب کا انعقاد کریں تاکہ آنے والی نسلیں اپنےاسلاف کی شاندار تاریخ سے واقف رہیں اوربجاطور پرفخر کرتے ہوئے حسب ِ ضرورت اس کااظہاربھی کرسکیں۔‘‘
جامعہ عربیہ معراج العلوم میںدارالعلوم دیو بند کےمبلغ مولانا محمدعرفان قاسمی نےیوم جمہوریہ پرخصوصی اظہارخیال کیا۔