• Sun, 18 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بِسکٹ میں مویشیوں کا چوکر، دودھ میں ڈٹرجنٹ: محکمہ کی ۳؍کمپنیوں کے خلاف کارروائی

Updated: October 18, 2026, 3:08 PM IST | Mumbai

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) نے بسکٹ میں مویشیوں کے چوکر کا استعمال، دودھ میں ڈٹرجنٹ اور کاسٹک سوڈا، اور کشمش میں کیڑے مار ادویات کی باقیات شامل کرنے کی پاداش میں تین فوڈ کمپنیوں کے خلاف پراسیکیوشن کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا پرسنیچر ۱۷؍ اکتوبر کو ایک پوسٹ میں، فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے کہا کہ اس نے ’’سنگین فوڈ سیفٹی خلاف ورزیوں‘‘ پر کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔کارروائی میں سوریا فوڈ اینڈ ایگرو، جو پریا گولڈ بسکٹ بناتی ہے، ڈیری کمپنی ڈوڈلا ڈیری اور UEIR آرگینک فوڈز شامل ہیں۔ سوریا فوڈ اینڈ ایگرو کے خلاف کارروائی صارف کی شکایت کے بعد کیے گئے معائنے کے بعد ہوئی۔ حکام نے فوڈ سیفٹی کے طریقوں میں خامیاں پائیں اور بسکٹ کی پیداوار میں مویشیوں کے چوکر کو خام مال کے طور پر استعمال ہوتے پایا۔بعد ازاں FSSAI نے کہا، ’’مویشیوں کی خوراک کے لیے بنایا گیا چوکر جو انسانی استعمال کے لیے نہیں ہے، پریا گولڈ بسکٹ کی تیاری میں فائبر کے ذریعہ کے طور پر استعمال ہوتا پایا گیا۔‘‘مزید برآںحکام نے نوٹ کیا کہ چوکر بوروں میں ذخیرہ کیا گیا تھا جن پر مویشیوں کی خوراک کا لیبل لگا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ۲۰۲۴ء سے اب تک بھوک کی وجہ سے ۴۶۶ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں: وزارتِ صحت

انسپکٹروں نے پلانٹ کی صفائی، کیڑوں پر قابو، خام مال کے ذخیرہ، عملے کی صفائی اور احاطے کی دیکھ بھال میں بھی خامیاں درج کیں۔ معائنے کے بعد کمپنی کا لائسنس پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔ FSSAI نے اب پراسیکیوشن کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈوڈلا ڈیری کے دودھ کا نمونہ سیفٹی ٹیسٹ میں فیل
ڈوڈلا ڈیری اس وقت جانچ کی زد میں آئی جب اس کے فل کریم دودھ کا نمونہ دودھ کی چربی کے مقررہ معیارات پر پورا نہیں اترا۔کمپنی کی اپیل کے بعد، نمونے کی جانچ ریفرل فوڈ لیبارٹری نے کی۔ تاہم لیبارٹری نے تصدیق کی کہ نمونہ ڈٹرجنٹ/کاسٹک سوڈا کی موجودگی کی وجہ سے غیر محفوظ اور دودھ کی چربی مقررہ کم از کم حد سے کم ہونے کی وجہ سے ناقص معیار کا تھا۔یہ نتائج فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ،۲۰۰۶ء کے تحت خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مجاز حکام نے بعد میں ڈوڈلا ڈیری اور مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ میں شامل دیگر فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف پراسیکیوشن کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر: قحط سالی سے متاثر کسان نے احتجاجاً وزیر اعلیٰ کو بھیجا ۵؍ ہزار کا منی آرڈر

پیلی کشمش میں کیڑے مار ادویات کی باقیات کا انکشاف 
FSSAI نے UEIR آرگینک فوڈز کے خلاف بھی پراسیکیوشن کی کارروائی شروع کی جب کمپنی کی طرف سے فروخت کی جانے والی پیلی کشمش کے نمونے میں کیڑے مار ادویات کی باقیات پائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK