Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۲؍ سال میں پہلی مرتبہ کسی بھی کھلاڑی کو کھیل رتن نہیں دیا جائیگا

Updated: August 19, 2026, 10:45 AM IST | Agency | New Delhi

قومی کھیل ایوارڈس کا اعلان ، ۱۷؍ کھلاڑی ارجن ایوارڈ کیلئے منتخب ، ایک بھی کرکٹ کھلاڑی اس میں شامل نہیں ہے۔

Chess player Divya Deshmukh and badminton players Gayatri and Treesa. Picture: INN
شطرنج کھلاڑی دویہ دیشمکھ اور بیڈ منٹن کھلاڑی گائتری اور ٹریسا۔ تصویر: آئی این این

وزارت کھیل نے قومی کھیل ایوارڈس کا اعلان کردیا ہے۔  حیرت انگیز طور پراس سال کسی بھی کھلاڑی کو کھیل رتن ایوارڈ نہیں دیا جائے گا کیوں کہ اس کے لئے کسی بھی اسپورٹس زمرے سے سفارش موصول نہیں ہوئی جبکہ ۱۷؍کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کیلئے ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ منتخب کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر مختلف زمروں میں کھلاڑیوں، کوچیز اور اداروں کو قومی کھیل ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی صدارت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا نے کی۔  واضح رہے کہ ارجن ایوارڈ گزشتہ چار برسوں کے دوران کھیلوں میں بہترین کارکردگی، قیادت، کھیل کے جذبے اور نظم و ضبط کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اس سال ایوارڈ حاصل کرنے والے ۱۷؍ کھلاڑیوں میںتیجسوین شنکر، محمد اجمل وی، پرینکا گوسوامی، ٹریسا جولی، پی وی گایتری، گوپی چند، نریندر، ودت سنتوش گجراتی، دویہ  دیشمکھ، دھنش سری کانت، لالریمسیامی، راج کمار پال، سرجیت، پوجا، رودرانش کھنڈیلوال، ایکتا بھائیاں، اروند سنگھ اور اکھل شیوران شامل ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں کوئی کرکٹر نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے ۳۷۲؍ رن کا ہدف دیا اور سری لنکا کے۴؍ وکٹ حاصل کرلیے

حکومت کی جانب سےارجن ایوارڈ (لائف ٹائم) سابق کھلاڑیوں کی کھیلوں کے فروغ میں مسلسل خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ یہ اعزاز فٹ بال کھلاڑی آئی ارومینایاکم کو دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بہترین کوچیز کیلئے دروناچاریہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔  اس مرتبہ یہ ایوارڈ  اتھلیٹکس کے زمرے میں پرویر سنگھ، باکسنگ میں چھوٹے لال یادو اور شوٹنگ میں نہا نندکمار چوہان کو دیا جائے گا۔   اس کے علاوہ لائف ٹائم زمرے میں باکسنگ کے دھرمیندر سنگھ یادو اور کشتی کے ویریندر کمار کو ایوارڈ دیا جائے گا۔قومی کھیل فروغ ایوارڈکیلئے آرمی پیرا لمپک نوڈ، پونے کو منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK