Inquilab Logo Happiest Places to Work

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رجحان شیئر مارکیٹ کی چال طے کریں گے

Updated: May 19, 2025, 11:07 AM IST | Agency | Mumbai

گزشتہ ہفتے سینسیکس نے۱۲ء۲۸۷۶ پوائنٹس یعنی۶ء۳؍ فیصد کی چھلانگ لگاکر ۸۲؍ ہزار پوائنٹس کا نشانہ عبور کیا تھا۔

Investment from foreign investors has boosted the market. Photo: INN
غیرملکی سرمایہ کاروںکی سرمایہ کاری سے بازار میں رونق آئی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان-پاکستان جنگ بندی معاہدے  سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے، امریکہ چین  تجارتی مذاکرات کی  پیش رفت اور مقامی  سطح پرمہنگائی میں کمی کی وجہ سے شرح سود میں کٹوتی  کی امید میں چوطرفہ  خریداری  کی بدولت گزشتہ ہفتے تقریباً ۴؍ فیصد اوپرآنے والے گھریلو اسٹاک مارکیٹ کی چال اگلے ہفتہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رخ سے طے ہوگی۔
 گزشتہ ہفتے بی ایس ای کا۳۰؍ حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس نے۱۲ء۲۸۷۶؍ پوائنٹس یعنی۶ء۳؍ فیصد کی چھلانگ لگاکر ہفتے کے آخر میں ۸۲؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار ۵۹ء۸۲۳۳۰؍  پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی ۸ء۱۰۱۱؍ پوائنٹس یعنی۲ء۴؍ فیصد بڑھ کر۲۵؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر۸۰ء۲۵۰۱۹؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔
 زیر جائزہ ہفتہ کے دوران  بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اورچھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زیادہ خریداری  ہوئی۔   تجزیہ کاروں کے مطابق، حالیہ دنوں میں غیر ملکی  پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی  آئی) میں  غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کی جانب سے مسلسل خریداری  اہم علامت کے طور پر سامنے آئی ہے۔۸؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ختم ہونے وا لے۱۶؍ تجارتی سیشنز میں،  ایف آئی آئی نے ایکسچینج کے ذریعے کل۴۸۵۳۳؍ کروڑ روپے کی ایکویٹی خریداری ہوئی  تاہم ۹؍ مئی کو ہندوستان -پاکستان کشیدگی کی وجہ سے ۳۷۹۸؍ کروڑ روپے کی فروخت ریکارڈ کی گئی لیکن، اب جب کہ جنگ بندی کا اعلان  ہوچکا ہے تو مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ  ایف آئی آئیز کی طرف سے  ہندوستان میں ایکویٹی سرمایہ کاری کی رفتار ایک بار پھر تیز ہو سکتی ہے۔
 غور طلب ہے کہ ۲۰۲۵ء کے آغاز میں ایف آئی آئی کا رجحان فروخت کی طرف تھا۔ جنوری میں ڈالر انڈیکس۱۱۱؍ تک پہنچنے کے بعد انہوں نے ۷۸۰۲۷؍ کروڑ روپے کی بھاری فروخت کی  تاہم، مارچ سے فروخت کی شدت میں کمی آئی ہے اور اپریل میں  ایف آئی آئی ۴۲۴۳؍ کروڑ روپے کے خالص خریدار تھے، جو ایک مثبت علامت ہے۔ ایف آئی آئی نے مئی میں اب تک کل ۴۲ء۲۳۷۸۲؍ کروڑ روپے کی خالص خریداری کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK