Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی ایشیا بحران کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے ۱۳ء۱؍لاکھ کروڑ روپے نکالے

Updated: March 29, 2026, 9:07 PM IST | Mumbai

مغربی ایشیا بحران اور روپے میں جاری تیز گراوٹ کی وجہ سے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے مارچ میں اب تک ایکویٹی میں ۱۳ء۱؍لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی خالص فروخت کی ہے۔

Investment.Photo:INN
غیرملکی سرما یہ کار۔ تصویر:آئی این این

 مغربی ایشیا بحران اور روپے میں جاری تیز گراوٹ کی وجہ سے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے مارچ میں اب تک ایکویٹی میں ۱۳ء۱؍لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی خالص فروخت کی ہے۔ خالص فروخت لگائی گئی پونجی اورنکالی گئی  پونجی کا  فرق ہے۔
سینٹرل ڈپازٹری سروسیز کمپنی (سی ڈی ایس ایل) کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف پی آئی نے ہندوستانی بازار میں ایکویٹی میں اپنی سرمایہ کاری مارچ میں۱۱۳۸۱۰؍ کروڑ روپے کی کمی کی ہے، جس کا اثر اسٹاک مارکیٹوں پر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایک ہی مہینے میں ایکویٹی میں ایف پی آئی سرمایہ کاری میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی گراوٹ درج نہیں کی گئی ہے۔ اب مارچ میں صرف ایک تجارتی دن رہ گیا ہے اور یہ منفی ریکارڈ بننا یقینی ہے۔ 
ڈیٹ میں خالص فروخت ۹۶۸۷؍ کروڑ روپے اور میوچوئل فنڈز میں۲۶۳۷؍ کروڑ روپے رہی۔ ہائبرڈ آلات میں انہوں نے کل ۱۸۵۲؍ کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری کی۔ ایکویٹی، ڈیٹ، میوچوئل فنڈز اور ہائبرڈ آلات سمیت، مارچ میں اب تک ہندوستانی کیپٹل مارکیٹوں میں ایف پی آئی کی کل خالص نکاسی  ۱۲۴۲۸۱؍کروڑ روپے رہی ہے اور اس شعبے میں بھی ریکارڈ ٹوٹنا طے ہے۔
کورونا دور میں مارچ ۲۰۲۰ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایف پی آئی نے ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ سے   ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی خالص نکاسی کی ہے۔ جب مارچ ۲۰۲۰ء میں پہلی بار لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، تب ایف پی آئی نے ۱۱۸۲۰۳؍ کروڑ کی خالص فروخت کی تھی۔ اس معاملے میں بھی  نیا ریکارڈ قائم ہونا تقریباً یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انیت پڈا کی بہن ریت کو ’’دُھرندھر ۲‘‘ کو پروپیگنڈہ کہنا مہنگا پڑا


ایران جنگ اور گھریلو اعدادوشمارسے اسٹاک مارکیٹ کی سمت طے ہوگی
 دوسری طرفگھریلو اسٹاک مارکیٹس  میں گزشتہ چند ہفتے سے جاری گراوٹ کے درمیان آنے والے ہفتے میں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی نظر ایران جنگ کی صورتحال پر ہوگی۔
اس کے علاوہ آنے والے ہفتے میں کچھ اہم ڈیٹا بھی آنے والے ہیں۔ پیر ۳۰؍ مارچ کو فروری کے لیے صنعتی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ مارچ کا پہلا بڑا ڈیٹا جو مغربی ایشیا کے بحران کے آغاز کے بعد کی تصویر پیش کرے گا، مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کا ہو گا، جو ۲؍ اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ گاڑیوں کی فروخت سے متعلق کمپنیوں کے الگ الگ ڈیٹا بھی یکم اور۲؍ اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔ ان تمام عوامل کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر نظر آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:سبالینکا نے میامی ٹائٹل جیت کر سن شائن ڈبل مکمل کر لیا


پچھلے ہفتے، جمعرات کو رام نومی کی تعطیل کی وجہ سے، بازار صرف چار دن تجارت کے لیے کھلا تھا۔ پیر اور جمعہ کو زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی جبکہ منگل اور بدھ کو خریداری کا زور رہا۔ بی ایس ای کا سینسیکس گزشتہ ہفتے۷۴ء۹۴۹؍ پوائنٹس (۲۷ء۱؍ فیصد) گرکرجمعہ کو۲۲ء۷۳۵۸۳؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ۵۰؍ انڈیکس بھی اس دوران۹۰ء۲۹۴؍ پوائنٹس یعنی ۲۷ء۱؍ فیصد گر کر۶۰ء۲۲۸۱۹؍  پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں پر بھی دباؤ رہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK