یورپ کے کئی شہروں میں فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے، جہاںمظاہرین نے فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 10:34 PM IST | Paris
یورپ کے کئی شہروں میں فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے، جہاںمظاہرین نے فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
یورپ کے کئی شہروں میں فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے، جہاں احتجاج کرنے والوں نے فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔لندن میں ’’پیلیسٹائن سالیڈیرٹی کیمپین‘‘ کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد فلسطین کی حمایت اور انتہائی دائیں بازو کے خلاف مارچ میں شامل ہوئے۔ مظاہرین نے لبنان پر اسرائیلی حملوں اور ایران پر امریکی اسرائیلی جنگ کی بھی مذمت کی۔ ان کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر لکھا تھا: ’’فلسطین کی آزادی‘‘ ’’ایران پر بمباری بند کرو‘‘ اور’’اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرو۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ہزاروں افراد نے’نو کنگز‘ ریلی میں ٹرمپ اور ایران جنگ کے خلاف احتجاج کیا
فرانس میں تقریباً ۹۰؍ تنظیموں کی اپیل پر متعدد علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ایسوسی ایشن فرانس پیلیسٹائن سالیڈیرٹی نے فلسطینی عوام کی خود ارادیت، پناہ گزینوں کا واپسی کا حق، قبضے اور نوآبادیات کا خاتمہ، اسرائیل کے خلاف پابندیاں، مستقل جنگ بندی اور نسل کشی کے کا خاتمہ مطالبہ کیا۔ پیرس اور دیگرشہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی مظاہرین نے آزاد فلسطین اور اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ ویانا میں ’’پلیٹ فارم پیلیسٹائن سالیڈیرٹی آسٹریا‘‘نے ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کے درمیان صیہونی اور امریکی جارحیت روکنےکے لیے مظاہرے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو ملٹری اسٹیل کی ترسیل پر اٹلی میں تحقیقات، بی ڈی ایس کا دعویٰ
اس کے علاوہ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں چند سو افراد نے ایران میں جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ ’’نیو پیس موومنٹ‘‘ کے زیر اہتمام اس مظاہرے میں ڈچ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرے اور اسرائیل و امریکہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ فوری طور پر اپنے حملے بند کریں۔