Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا کے سابق صدرگرفتار، بدعنوانی کا الزام

Updated: August 23, 2025, 1:09 PM IST | Agency | Colombo

رانیل وکرما سنگھے نے الزام کی تردید کی،دعویٰ کیا کہ فنڈ کا غلط استعمال نہیں کیا۔

Ranil Wickremesinghe at the time of his arrest. Photo: INN
رانیل وکرما سنگھے گرفتاری کے موقع پر۔ تصویر: آئی این این

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو پولیس نے سرکاری فنڈکو ذاتی مقاصد کیلئےاستعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ لنکن پولیس کے  ’’سی آئی ڈی ‘‘ شعبے کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کی کہ وکرما سنگھے کو کولمبو فورٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ 
 سری لنکن میڈیا کے مطابق رانیل وکرما سنگھے زیرِ تفتیش  کیس میں بیان ریکارڈ کروانے  کیلئے سی آئی ڈی کے دفتر پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔  پولیس کے مطابق۲۰۲۳ء میں وکرماسنگھے نے  ایک برطانوی یونیورسٹی کی تقریب میں اپنی اہلیہ کی  شرکت کیلئے لندن کا دورہ کیا تھا جس کے اخراجات مبینہ طور پر ریاستی خزانے سے ادا کئے گئے۔  سی آئی ڈی کا کہنا ہے کہ اس نجی دورے کے دوران ان کے محافظوں کے اخراجات بھی سرکاری خزانے سے پورے کئےگئے تھے تاہم وکرماسنگھے کا مؤقف ہے کہ اہلیہ کے سفری اخراجات انہوں نے خود برداشت کئے اور سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے۔ 
 یاد رہے کہ عوامی احتجاج کے بعد صدر گوٹابایا راجا پکسے کے مستعفی ہونے کے بعد  رانیل وکرماسنگھے جولائی۲۰۲۲ء میں صدر بنے تھے۔   ان پر اپنے دورِ حکومت کے دوران ستمبر  ۲۰۲۳ء  میں اہلیہ کے ساتھ برطانیہ کے نجی دورے کیلئے  ریاستی وسائل اور پیسا استعمال کرنے الزامات پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق وکرما سنگھے نے ستمبر۲۰۲۳ءمیں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں منعقدہ جی۷؍سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد لندن کا سفر کیاتھا جس میں ان  کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK