Updated: August 23, 2025, 5:35 PM IST
| New Delhi
مرکزی حکومت نے۲۲؍ اگست کو واضح کیا کہ ہندوستان میں ٹک ٹاک اورعلی ایکسپریس پر پابندی برقرار رہے گی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ان چینی پلیٹ فارمز کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ٹک ٹاک ایپ۔ تصویر:آئی این این
کیا ہندوستانی صارفین اپنے فون پر دوبارہ ٹک ٹاک چلا سکیں گے؟ چین کے مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی واپسی کے بارے میں بحث، جس پر ہندوستان میں جون۲۰۲۰ء سے پابندی ہے، ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس چینی ایپ پر ہندوستان میں گزشتہ ۵؍ سال سے پابندی عائد ہے، تاہم دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب یہ ویب سائٹ کھلنا شروع ہو گئی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ایک بار پھرٹک ٹاک کی واپسی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں تاہم اب حکومت نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:چھوٹےیوپی آئی ٹرانزیکشن پر سبسیڈی کو حکومت نے کم کردیا!
حکومت نے یہ بڑی جانکاری دی
مرکزی حکومت نے۲۲؍اگست کو واضح کیا کہ ہندوستان میں ٹک ٹاک اورعلی ایکسپریس پر پابندی برقرار رہے گی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حال ہی میں ان چینی پلیٹ فارمز کی ویب سائٹس تک رسائی میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ حکومت نے ایپس کو غیر مسدود نہیں کیا ہے۔ انہیں ۲۰۲۰ء میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ ۶۹؍ اے کے تحت ہٹا دیا گیا تھا۔
یہ دعوے کیے جا رہے تھے
درحقیقت، کچھ صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس کی ویب سائٹ تک رسائی کے قابل تھے تاہم، ایپ ابھی تک گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب نہیں ہے۔ جب ٹک ٹاک کے ڈومین نے اچانک کام کرنا شروع کیا تو اس کے مداح پرجوش ہوگئے، جو کافی عرصے سے اس کے واپس آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ تاہم ایپ کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس نے اسے دوبارہ لانچ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔