گزشتہ ۱۵؍ ماہ کے دوران ریاست میں ۴۶؍ ہزار سڑک حادثات ہوئے ہیں، جن میں ۱۹؍ ہزار سنگین نوعیت کے تھے
EPAPER
Updated: May 01, 2026, 12:18 AM IST | Pune
گزشتہ ۱۵؍ ماہ کے دوران ریاست میں ۴۶؍ ہزار سڑک حادثات ہوئے ہیں، جن میں ۱۹؍ ہزار سنگین نوعیت کے تھے
حکومت نے ریاست میں شاہراہوں کو مربوط کرنےپر زور دیا ہے۔ شکتی پیٹھ ہائی وے پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا۔ ان شاہراہوں کی وجہ سے سفر بہت آسان اور آرام دہ ہو گیا ہے۔ آپ کہیں سے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ تاہم ان شاہراہوں پر حادثات کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ سڑک حادثات میں روزانہ کئی لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۱۵؍ مہینوں میں ان سڑک حادثات میں ۱۹؍ ہزار ۸۸۸؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سڑک حادثات میں سب سے زیادہ اموات پونے، ناسک، احمد نگر، شولا پور اور سانگلی کے دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ یکم جنوری سے ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۶ء تک کل ۴۶؍ ہزار سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں روزانہ اوسطاً ۴۴؍ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس میں شولاپور ضلع چوتھے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ حادثات شولاپور۔ پونے ہائی وے، شولا پور۔ سانگلی ، شولاپور۔ اکل کوٹ، شولاپور۔ حیدرآباد ہائیے پر ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہونے والے ۴۶؍ ہزار حادثات میں سے ۱۸؍ ہزار ۴۴۷؍ حادثات سنگین نوعیت کے تھے۔
دریں اثنا، روڈ سیفٹی کمیٹیاں اب ضلع کلکٹر اور سینئر ممبران پارلیمنٹ کی صدارت میں اس پر کام کر رہی ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس تین ماہ میں ایک بار ہوتا ہے۔ اس وقت حادثات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اقدامات کئے جاتے ہیں۔ تاہم اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔ مہاراشٹر میں روزانہ کئی حادثات ہوتے ہیں۔ حکومت ان سڑک حادثات کا حل تلاش کرے۔ اس کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
ان اضلاع میں سب سے زیادہ حادثات ہو رہے ہیں:
پونے (دیہی) ایک ہزار ۲۷۳؍ناسک( دیہی) ایک ہزار ۱۱۷؍، احمد نگر( دیہی) ایک ہزار ۶۸؍، شولا پور (دیہی) ۸۸۷؍ سانگلی( دیہی) ۶۶۸؍