Inquilab Logo Happiest Places to Work

فاکسکون کی۱۳؍ہزارکروڑ کی سرمایہ کاری

Updated: November 29, 2023, 11:43 AM IST | Agency | Mumbai

تائیوان میں ایکسچینج فائلنگ میں کمپنی نے اس کا اعلان کیا اور ہندوستان میں کاروبار بڑھانے کے منصوبے کی معلومات فراہم کی ہے۔ الیکٹرونک کمپنی چین سے اپنی مینوفیکچرنگ ہندوستان منتقل کرنا چاہتی ہے۔

Foxconn Electronics Co. makes phones for Apple
فاکسکون الیکٹرونکس کمپنی ایپل کیلئے فون بناتی ہے۔ تصویر : آئی این این

تائیوان کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کمپنی فاکسکون ہندوستان میں ۱ء۶؍ بلین ڈالر یعنی تقریباً۱۳؍ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی نے پیر کی رات دیر گئے تائیوان میں ایک ایکسچینج فائلنگ میں اس کا اعلان کیا۔کمپنی نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کیلئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ۔ یہ سرمایہ کاری آپریشنل ضروریات کیلئے کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فاکسکون نے یہ تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ سرمایہ کاری کہاں اور کیسے کی جائے گی۔
 کمپنی کے نمائندے وی لی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی۷۳؍ ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھاکہ فاکسکون نے ہندوستان میں اپنی افرادی قوت اور سرمایہ کاری کو دُگنا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نےلنکڈاِن پر لکھاکہ ’’ `آپ کی قیادت میں فاکسکون نے ہندوستان میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ ہم اگلے سال آپ کو سالگرہ کا بڑا تحفہ دینے کیلئے اور بھی سخت محنت کریں گے، جس کا مقصد ہندوستان میں روزگار، ایف ڈی آئی اور کاروبار کا حجم دُگنا کرنا ہے۔ کمپنی جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو کے پلانٹ میں ۴۰؍ ہزار افراد کو ملازمت دیتی ہے۔
  فاکسکون کے تمل ناڈو پلانٹ میں اس وقت۴۰؍ہزار لوگ کام کرتے ہیں ۔ اسی وقت، گزشتہ سال روئٹرس نے اطلاع دی تھی کہ فاکسکون اگلے ۲؍برسوں میں ۵۳؍ہزار افراد کو ملازمت دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
  ایپل کے تینوں کنٹریکٹ مینوفیکچررس (فاکسکون، ونسٹرون اور پیگاٹرون ) حکومت ہند کی ۴۱؍ہزار کروڑ روپے کی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی) کا حصہ ہیں ۔ اس اسکیم کے بعد ہی ہندوستان میں آئی فون کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے۔۲۰۲۰ء میں حکومت ہند نےپی ایل آئی اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے ذریعے بیرونی ممالک کی کمپنیوں کو مقامی مینوفیکچرنگ سے فائدہ اٹھانے اور اس پر مراعات حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
  امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایپل کی مینوفیکچرنگ چین سے ہندوستان منتقل کی جا رہی ہے۔ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور کورونا کی وبا کے بعد ایپل سمیت دیگر امریکی ٹیک کمپنیاں بھی چین سے باہر اپنی مینوفیکچرنگ سہولیات کو بڑھانے پر کام کر رہی ہیں ۔
  فاکسکون کمپنی تمل ناڈو میں ایک موبائل کمپوننٹ پلانٹ قائم کرے گی۔ اس کیلئے تائیوان کے ہون ہائی ٹیکنالوجی گروپ(فاکسکون ) نے ۲؍ ماہ قبل ریاستی حکومت کے ساتھ ایک لیٹر آف انٹینٹ (ایل او ایل) پر دستخط کئے ہیں ۔ یہ پلانٹ فاکسکون کے موجودہ آئی فون پلانٹ کے قریب کانچی پورم ضلع کے سریپرمبدور میں ۱۶۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے لگایا جائے گا۔
 تائیوان کی کمپنی فاکسکون ہندوستان میں ۴۔۵؍ سیمی کنڈکٹر چپ مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنا چاہتا ہے۔ فاکسکون نے ویدانتا کے ساتھ جوائنٹ وینچر ختم کرنے کے ایک دن بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس بارے میں مطلع کیا تھا۔ڈیل، فاکسکون ، ایچ پی، لینووو سمیت ۲۷؍ کمپنیوں کو آئی ٹی ہارڈویئر کیلئے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کیلئے منظوری مل گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK