• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس: مغربی کنارے کیلئے۵۵؍ لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ

Updated: November 19, 2026, 2:01 PM IST | Agency | Paris

پانی کی فراہمی، نکاسی آب، بجلی، صحت اور زرعی سرگرمیوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مدد کی جائے گی۔

A scene from a protest in support of Palestine in Paris, the capital of France. Photo: INN
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

فرانس نے فلسطینی اتھاریٹی کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے پسماندہ فلسطینی دیہات میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے۵۵؍ لاکھ ڈالر کی مالی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس رقم سے پانی کی فراہمی، نکاسی آب، بجلی، صحت اور زرعی سرگرمیوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں بارش کے سبب خیموں میں رہنے والے پناہ گزینوں کو دشواری

معاہدے پر یروشلم میں فرانس کے قونصل جنرل الیکسس لی کور گرانڈمیشن اور فلسطینی اتھاریٹی کے وزیر خزانہ اسٹیفن سلامہ نے دستخط کئے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق امکان ہے کہ اگلے سال کے اوائل میں یہ فنڈز استعمال کئے جائیں گے جس سے تقریباً۲۲؍ ہزار فلسطینیوں کو بنیادی سہولتیں میسر آسکیں گی۔ امدادی منصوبوں میں طوباس اور سلفیت کے علاقے شامل ہوں گے۔

یہ دیہات مغربی کنارے کے ایریا سی میں واقع ہیں جو مقبوضہ مغربی کنارے کے تقریباً۶۰؍ فیصد رقبے پر مشتمل ہے۔ یہ علاقے۱۹۶۷ءسے اسرائیلی قبضے میں ہیں۔ فلسطینیوں کو یہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقے میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔فرانس کے قونصل جنرل الیکسس لی کور گرانڈمیشن نے کہا کہ فرانس ان علاقوں میں فلسطینیوں کے حالات بہتر بنانے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ فرانس نے ستمبر۲۰۲۵ء میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا اور متعدد پرتشدد یہودی آباد کاروں پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK