• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۰۲۷ء کیلئے تمام۱۰؍ فرنچائزوں نے۱۸۴؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

Updated: November 19, 2026, 1:43 PM IST | Agency | New Delhi

۱۶؍ دسمبر کو ہونے والی نیلامی کیلئے ٹیموں کے پاس مجموعی طور پر۲۹۷ء۹۵؍ کروڑ روپے باقی ہیں، تمام ٹیموں نے تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔

The upcoming IPL 2027 auction will take place on December 16. Image: INN
آئی پی ایل ۲۰۲۷ء کی آئندہ نیلامی ۱۶؍ دسمبر کو ہوگی۔ تصویر: آئی این این

ٹاٹا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۷ء کیلئے تمام ۱۰؍ فرنچائزز نے۱۸۴؍ کھلاڑیوں کو برقرار (ریٹین) رکھا ہے جن میں ۵۵؍ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ اس عمل کے بعد۱۶؍ دسمبر کو ہونے والی نیلامی کیلئے ٹیموں کے پاس مجموعی طور پر۲۹۷ء۹۵؍ کروڑ روپے باقی ہیں۔بی سی سی آئی کی جانب سے بدھ کو اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق فرنچائزز نے اپنے موجودہ اسکواڈ پر مجموعی طور پر۱۰۰۲ء۰۵؍ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ گوا میں ہونے والی نیلامی میں۶۶؍ سلاٹس پُر کیے جائیں گے، جن میں۲۵؍ غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہیں بھی شامل ہیں۔گجرات ٹائٹنز نے سب سے زیادہ۲۲؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اسکواڈ میں سب سے زیادہ ۷؍ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی ٹیم کے گیندبازی کوچ مورنے مورکل نے سراج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا

۵۵؍ غیر ملکی کھلاڑی ، برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں

آر سی بی نے وراٹ کوہلی، کپتان رجت پاٹیدار، فل سالٹ اور جوش ہیزل ووڈ سمیت۲۰؍ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے پاس سب سے زیا دہ ۴۷ء۴۵؍کروڑ روپے باقی ہیں حالانکہ اس نے۱۸؍ کھلاڑی برقرار رکھے ہیں ۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے  پاس ۴۱ء۶۵؍کروڑ، سن رائزرس حیدرآباد کے پاس۴۰ء۱۵؍ کروڑ اور دہلی کیپٹلز کے پاس۳۹ء۵۰؍کروڑ روپے باقی ہیں ۔ دوسری جانب گجرات ٹائٹنز کے پاس صرف۸ء۷۵؍ کروڑ روپے باقی ہیں اور اس کے اسکواڈ میں تین مقامات خالی ہیں۔ آر سی بی کے پاس پانچ مقامات کیلئے۱۴ء۱۵؍کروڑ جبکہ پنجاب کنگز کے پاس۶؍ مقامات کیلئے۱۸ء۶۰؍کروڑ روپے دستیاب ہیں۔ ممبئی انڈینز نے روہت شرما، جسپریت بمراہ، سوریہ کمار یادو اور تلک ورما کو برقرار رکھا ہے، جبکہ چنئی سپر کنگز نے روتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن اور شیوم دوبے کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔گجرات ٹائٹنز نے شبھ من گل، راشد خان، جوس بٹلر، محمد سراج اور سائی سدرشن کو برقرار رکھا ہے، جبکہ پنجاب کنگز نے شریس ایر، یوزویندر چاہل اور مارکس اسٹوئنس پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔راجستھان رائلز نے رویندر جڈیجہ، یشسوی جیسوال، ریان پراگ اور جوفرا آرچر کو برقرار رکھا ہے۔ کے کے آر نے رنکو سنگھ، سنیل نارائن، کیمرون گرین اور فن ایلن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK