جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیڈ الیگزینڈر زیوریف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں اٹلی کے حریف کھلاڑی فلاویو کوبولی کو شکست دے کر اپنے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔
EPAPER
Updated: June 08, 2026, 6:08 PM IST | Paris
جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیڈ الیگزینڈر زیوریف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں اٹلی کے حریف کھلاڑی فلاویو کوبولی کو شکست دے کر اپنے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔
جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈیڈ الیگزینڈر زیوریف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں اٹلی کے حریف کھلاڑی فلاویو کوبولی کو شکست دے کر اپنے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ الیگزینڈرزیوریف نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف فلاویو کوبولی کو۱۔۶،۶۔۴، ۴۔۶، ۷۔۶، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر نہ صرف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیابلکہ اپنے کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔ ۲۹؍ سالہ الیگزینڈر زیوریف جو اس سے قبل ۳؍بڑے فائنلز میں ناکام رہے تھے۔اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی وہ بوریس بیکر (آسٹریلین اوپن ۱۹۹۶ء) کے بعد گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے جرمن مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔الیگزینڈر زیوریف کو طویل عرصے سے ٹینس کی دنیا کا وہ بہترین کھلاڑی کہا جا رہا تھا جس نے کبھی کوئی میجر ٹائٹل نہیں جیتا تھا۔ وہ اس سے قبل ۳؍فائنلز، ۷؍ سیمی فائنلز اور ۶؍ کوارٹر فائنلز میں شکست کھا چکے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:دپیکا ککڑ کی امیونوتھیراپی کا آغاز، شعیب نے سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کی
ان کی زندگی کا سب سے خراب میچ ۲۰۲۰ء کا یو ایس اوپن فائنل تھا جہاں وہ ڈومینک تھیم کے خلاف دو سیٹوں کی برتری کے باوجود ہار گئے تھے۔ اتوار کے روز جب زیوریف نے یہ ٹرافی اٹھائی، تو حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈومینک تھیم خود اسٹینڈز میں موجود تھے، اور زیوریف نے ۶؍ سال بعد اس تلخ یاد کو دفن کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:فلپائن: ۸ء۷؍شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ، انخلاء کے احکامات
دوسری جانب اپنے کریئر کا پہلا میجر فائنل کھیلنے والے ۲۴؍سالہ فلاویوکوبولی اگرچہ فائنل میچ ہار گئے، لیکن ۱۰؍ ویں سیڈ کھلاڑی کے طور پر فائنل تک پہنچنا ان کے کریئر کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ ٹلی کے کوبولی ۵۰؍برسوں میں فرنچ اوپن جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بننے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ وہ اپنے کریئر میں پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچے تھے (انہیں سیمی فائنل میں میٹیو آرنالڈی کی علالت کے باعث واک اوور ملا تھا)۔ اگرچہ وہ فائنل ہار گئے، لیکن اس شاندار کارکردگی کی بدولت وہ اگلے ہفتے پہلی بار دنیا کے ٹاپ۱۰؍ کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے۔