فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں مذہبی علامات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 8:00 PM IST | Paris
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں مذہبی علامات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کو کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں مذہبی علامات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے ٹی ایف ۱؍ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’’میں اولمپک چارٹر کی حمایت کرتا ہوں، جو کھیلوں کے مقابلوں میں تمام مذہبی علامات کے استعمال پر پابندی عائد کرتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ پرغزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنےکا الزام
انہوں نے کھیلوں کی سہولیات میں کھیلنے اور مقابلوں میں حصہ لینے کے درمیان فرق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیڈریشن پر منحصر ہے کہ وہ حجاب پر پابندی عائد کرتا یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "جب آپ مقابلے میں ہوتے ہیں، تو اس میں مذہبی علامات کے لیے جگہ نہیں ہے،" اور ’’عملیت پسندی‘‘ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی قانون اسے ممنوع نہیں کرتا۔ میکرون نے تارکین وطن، پنشن اصلاحات، موت میں معاون ،اور عوامی مالیات جیسے مسائل پر ریفرنڈم کرانے کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی دیے۔ انہوں نے آئندہ چند مہینوں میں کئی ریفرنڈم منعقد کرنے کے خیال کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’خیال یہ ہے کہ ہم اپنے شہریوں سے بڑے اقتصادی یا سماجی اصلاحات کے بارے میں رائے لیں۔ جون تک حکومت کئی اصلاحات پیش کرے گی، اور پھر میں دیکھوں گا کہ کون سی اصلاحات ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا ۱۱؍ہزار افغان پناہ گزینوں کا قانونی تحفظ ختم کرنے کا فیصلہ
اگرچہ انہوں نے ۶۴؍ سال کی عمر تک سبکدوشی کو خارج کرتے ہوئےاس کیلئے ریفرنڈم سے انکار کر دیا اور تارکین وطن پر ریفرنڈم کو ’’موثر‘‘نہیں سمجھا، لیکن میکرون نے موت میں معاون اور عوامی مالیات پر تعطل کی صورت میں ریفرنڈم کرانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔