بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے بجٹ میں کمی کے سبب ادارہ نے اپنے کارکنوں کی تعداد میں ۲۹۰۰؍ کی تخفیف کا اعلان کیا ہے، اور فرنٹ لائن انسانی امدادی کاموں پر توجہ مرکوز کرے گی۔
EPAPER
Updated: November 21, 2025, 10:01 PM IST | New York
بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے بجٹ میں کمی کے سبب ادارہ نے اپنے کارکنوں کی تعداد میں ۲۹۰۰؍ کی تخفیف کا اعلان کیا ہے، اور فرنٹ لائن انسانی امدادی کاموں پر توجہ مرکوز کرے گی۔
بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے بجٹ میں کمی کے سبب ادارہ نے اپنے کارکنوں کی تعداد میں ۲۹۰۰؍ کی تخفیف کا اعلان کیا ہے، اور فرنٹ لائن انسانی امدادی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کیا۔ آئی سی آر سی اسمبلی نے۲۰۲۶ء کے لیے یک اعشاریہ ۸؍ ارب سوئس فرانک (۲؍ اعشاریہ ۲؍ ارب ڈالر سے زائد) کا بجٹ منظور کیا ہے، جو۲۰۲۵ءء کے مقابلے میں۱۷؍ فیصد کم ہے۔ تنظیم نے اسے انسانی امداد کے لیے بدتر ہوتی ہوئی مالی صورتحال قرار دیا ہے۔آئی سی آر سی کی صدر مرجانا اسپولجاریچ نے ایک بیان میں کہا،’’ آج ہم مسلح تنازعات میں اضافے، امدادی فنڈنگ میں نمایاں کمی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔‘‘انہوں نے کہاکہ’’ مالی حقیقت ہمیں مشکل فیصلے کرنے پر مجبور کر رہی ہے تاکہ ہم اس بات کو یقینی بنا سکیں کہ ضرورت مندوں کو اہم انسانی امداد جاری رکھ سکیں۔‘‘انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فوجی اخراجات میں اضافے کے ساتھ تنازعات کی روک تھام اور انسانی تحفظ کی حمایت کو بھی برقرار رکھیں۔
یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: سب سے بڑی سیاسی جماعت کا اسکولوں میں مکمل حجاب پر پابندی کا مطالبہ
انہوں نے متنبہ کیاکہ ایسا نہ کرنا ایسی دنیا کے خطرے کو جنم دیتا ہے جہاں مزید اور زیادہ مصائب ہوں گے۔تنظیم نے کہا کہ وہ جنگوں کے ماحول میں شہریوں کی حفاظت اور مدد جاری رکھے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ کارکردگی، موثر کارروائیوں اور عطیہ دہندگان کے وسیع تر دائرے پر توجہ مرکوز کرے گی، جس میں غیر روایتی عطیہ دہندگان تک رسائی بھی شامل ہے۔جبکہ بجٹ میں کمی کے ۲۹۰۰؍ عملے میں کمی کی جائے گی۔تاکہ میدانی کارروائیوں کو برقرار رکھا جا سکے۔ تنظیم کے مطابق، عملے میں کمی کا تقریباً ایک تہائی حصہ رضاکارانہ رخصتی یا خالی عہدوں کو پر نہ کرنے سے آئے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ترکی میں شرح پیدائش میں تشویشناک کمی ، ہنگامی اقدامات کی ضرورت: اردگان
۲۰۲۶ء کا بجٹ آئی سی آر سی کے کام کو کئی بڑے تنازعات کےخطے میں برقرار رکھے گا، جن میں سوڈان، اسرائیل اور مقبوضہ علاقے، یوکرین اور جمہوریہ کانگو شامل ہیں، جہاں اس کا غیر جانبدار ثالث کا کردار اسے خطِ اول کے سماج تک رسائی دیتا ہے۔دنیا بھر میںجاری ۱۳۰؍ سے زائد فعال مسلح تنازعات کے ساتھ، جن میں سے بہت سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں انسانی ضروریات دستیاب فنڈنگ سے تجاوز کر رہی ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ عطیہ دہندگان کے تعاون میں ہر کمی براہِ راست بحران کا شکار لوگوں تک پہنچنے والی مدد کو کم کرتی ہے۔
تاہم تمام ممالک کی طرف سے تنازعات کو روکنے اور حل کرنے، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آئی سی آر سی جیسی انسانی تنظیمیں جانیں بچاتی رہیں اور متاثرین کے مصائب کو کم کر سکیں۔