Inquilab Logo

لاشوں کے ڈھیر پر دوستی، الہان عمر بائیڈن پر برہم

Updated: October 25, 2023, 12:21 PM IST | Agency | Washington

اسرائیلی مظالم کے باوجود اُس کی حمایت پر رکن ِ کانگریس نےصدر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

 Ilhan Omar. Photo: INN
الہان عمر۔ تصویر:آئی این این

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ، ۲؍ ہزار سے زائد بچوں کی شہادت،  زائد از ۵؍ ہزار ہلاکتوں اوران میں بھی ۷۰؍ فیصد بچوں اور خواتین کی اموات کے بعد بھی  امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی ہی حمایت کرنے پر امریکی کانگریس کی مسلم  رُکن  الہان عمر نے اُن کی انسانی ہمدردی پر سوال اٹھایا۔
 واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں الہان عمر نے امریکی صدر  جوبائیڈن کی حکمت عملی پر  شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ حماس اوراسرائیل میں جاری جنگ پر آپ کی انسانیت کہاں ہے؟ آپ کیسے ایک ہی جانب کا ظلم دیکھ کر اسے غلط کہہ سکتے ہیں؟  آپ کیسے لاشوں کے ڈھیر پر اپنی دوستی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ الہان عمر نے  بتایاکہ ’’اسرائیل نے حالیہ۱۰؍  دنوں میں غزہ پر اتنی بمباری کی ہے جتنی  امریکہ نے پورے ایک سال میں افغانستان میں کی تھی۔‘‘ انہوں نے پوچھا کہ ’’اب آپ کی لوگوں کیلئے ہمدردی کہاں  چلی گئی؟ اب آپ کی انسانیت کہاں ہے ؟ ‘‘مسلم رکن ِ کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جو یرغمالوں کو رہا کرنے کی بات کر رہا ہے، جو امریکی شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کی بات کر رہا ہے لیکن خود کو یہ کہنے پر آمادہ نہیں کرسکا کہ میں ان سیکڑوں، ہزاروں امریکیوں کو بچانے کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں جو غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK