Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایل پی جی، بینک سے لے کر تتکال ٹکٹ تک، یکم اگست سے ۵؍ اہم تبدیلیاں ہوں گی

Updated: July 29, 2026, 10:27 AM IST | New Delhi

ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں تبدیلی ،ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ترمیم اورکئی بینک اپنی سروسیز پر نافذ چارج میں تبدیلی کریں گے۔

Tatkal booking rules are also going to change. Photo: INN
تتکال بکنگ کے اصول بھی تبدیل ہونے والے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جولائی کا مہینہ ختم ہونے والا ہے اور ۳؍دن بعد اگست کا مہینہ کئی بڑی تبدیلیوں کے ساتھ شروع ہونے والا ہے۔ ان میں گھر کی رسوئی میں استعمال ہونے والے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اے ٹی ایف کی قیمت میں بھی ترمیم کر سکتی ہیں جو براہ راست ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی جیب پر اثر ڈالنے والا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اَجیون اسمال فنانس بینک سے منسلک چارجز بھی بدلنے والے ہیں۔ آئیے ذیل میں یکم اگست سے ہونے والی ۵؍ اہم تبدیلیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔

اگست کے مہینے کا آغاز جن بڑی تبدیلیوں کے ساتھ ہونے والا ہے، ان میں پہلی  ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی پر سب کی نظریں ہیں۔ جولائی کی پہلی تاریخ کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کٹوتی کا تحفہ دیا تھا۔ حالانکہ یہ کٹوتی۱۹؍ کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کی گئی تھی۔ دوسری تبدیلی ہوائی ایندھن کی بھی نئی قیمتوں سے متعلق ہو گی۔  

تیسری اہم تبدیلی  یہ ہے کہ یکم اگست سے کئی بینک اپنی سروس پر لاگو چارجیز میں تبدیلی کرنے والے ہیں۔ ان میں اَجیون اسمال فائنانس بینک بھی شامل ہے، جو اپنے صارفین کیلئے ایس ایم ایس الرٹ چارج میں تبدیلی  نافذ کرنے جا رہا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۳۰ء تک ہندوستان میں گیگ انٹرنیٹ ورک فورس ۲؍ کروڑ کے قریب پہنچ سکتی ہے

چوتھی اہم تبدیلی یہ ہے کہ اگست  کے آغاز میں ہندوستانی ریلوے سے وابستہ اصول بدل سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یکم اگست سے ریلوے تتکال ٹکٹ بکنگ کے طریقۂ کار میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ اس کے تحت اب ٹوکن دینے کا وقت تتکال ٹکٹ بکنگ شروع ہونے کے وقت کے ساتھ ہوگا، جس سے ریزرویشن کاؤنٹر پر بھیڑ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 

پانچویں اہم تبدیلی: یکم اگست سے تمام مالیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ہی جی ایس ٹی سے وابستہ اصول بھی بدلنے جا رہے ہیں، جو براہ راست بزنس، دکان یا ٹریڈنگ کرنے والوں پر اثر ڈالیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK