Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان

Updated: June 18, 2026, 11:04 AM IST | Digne-les-Bains

رکن ممالک اوراجلاس کے مہمان ممالک کے سربراہان نے آپسی تعاون کو بڑھانے اور عالمی مسائل کےحل کیلئےمتحد ہونےپر زور دیا۔

Prime Minister Modi, US President Trump, Macron and others at an important meeting during the G7 Summit. Photo: INN
جی سیون سمٹ کے دوران ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم مودی، امریکی صدر ٹرمپ، میکرون اور دیگر۔ تصویر: آئی این این

جی سیون ممالک نے امریکہ اور ایران میں ہونے والے امن معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔فرانس میں جاری جی سیون اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے امریکہ اور ایران امن معاہدہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد کرانے کیلئے تعاون پر تیار ہیں۔جی سیون ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سب کو آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹول کے گزرنے کا حق ہونا چاہیے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جو ایک احسن بات ہے۔اعلامیے کے مطابق جی سیون ممالک نے لبنان میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی ترسیل اور تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مغربی کنارے پر پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔

یہ بھی پڑھئے: معاہدہ کے باوجود جنوبی لبنان پر حملے، ایران کا اسرائیل کو انتباہ

سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے درمیان واقع جھیل جنیوا کے کنارے فرانسیسی تعطیلاتی مقام ایویاں لے باں میں جی سیون سمٹ کی منگل کو رات گئے تک جو کارروائی جاری رہی، اسکے بعد ایک مشترکہ بیان بدھ۱۷؍ جون کی صبح جاری کیا گیا۔ اس بیان میں ۷؍ کے گروپ کے سربراہان مملکت و حکومت نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ روس اور روسی معیشت کے خلاف اپنا دباؤ مزید بڑھا دیں گے۔ جی سیون کے مشترکہ بیان میں کہا گیا، ’’اس نئی پیش رفت کی حمایت میں اور اس کی رفتار تیز کرنے کے لیے ہم نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ (یوکرین کو) فضائی دفاعی صلاحیتوں کی ترسیل بڑھا دی جائے گی، اور اس کے علاوہ کییف کو اضافی دفاعی نظام، میزائل حملوں کو روکنے والے انٹرسیپٹرز بھی مہیا کیے جائیں گے اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی یوکرین کی عسکری صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔‘‘جی سیون سمٹ کے شرکاء نے اپنے بیان میں مزید کہا، ’’ہم یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ روس کی جنگی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا جائے گا۔ ‘‘ منگل کے روز شرکاء نے اس  اجلاس  یوکرین کی روس کے خلاف جنگ  کے موضوع پر تفصیلی انداز میں مشاورت و گفتگو کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK