مصر کے شہر جیزہ کے قریب اتوار کو ایک خطرناک ٹرین حادثے میں کم از کم۷؍ افراد جاں بحق اور۱۰۰؍ سے زائد زخمی ہو گئے۔
EPAPER
Updated: November 10, 2026, 3:57 PM IST | Agency | Cairo
مصر کے شہر جیزہ کے قریب اتوار کو ایک خطرناک ٹرین حادثے میں کم از کم۷؍ افراد جاں بحق اور۱۰۰؍ سے زائد زخمی ہو گئے۔
مصر کے شہر جیزہ کے قریب اتوار کو ایک خطرناک ٹرین حادثے میں کم از کم۷؍ افراد جاں بحق اور۱۰۰؍ سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مصر کے ریلوے حکام نے بتایا کہ جیزہ سے قاہرہ کے جنوب کی جانب جانے والی۲؍ ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ایک ڈھلوان سے نیچے جا گرے۔امداد کو پہنچے قریبی بستیوں کے لوگ پلٹے ہوئے ڈبوں کے اندر سے زخمی مسافروں کوباہر نکالا۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جائے اور لاپروائی برتنے والے کسی بھی شخص کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ سرکاری ذرائع نے خبردار کیا ہے کہمہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں تودہ گرنے سے ۵؍ فلسطینی جاں بحق
حکومت نے بتایا کہ علاقے کے اسپتالوں کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں زخمی افراد پہنچ رہے ہیں۔مصر کے وزیر صحت ڈاکٹر خالد عبدالغفار نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے کئی افراد کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں یا سر پر چوٹیں آئی ہیں۔
مصر کی ریڈ کریسنٹ تنظیم نے بتایا کہ اس کے اہلکار جائے حادثہ پر متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی طور پر سنبھالنے کیلئے کاؤنسلنگ بھی کررہے ہیں۔ وزارت نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں جان گنوانے والوں میں ایک ٹرین کا موٹر مین بھی شامل ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی پہلی ٹرین جیزہ سے فیوم جا رہی تھی جو قاہرہ کے جنوب میں واقع ہے۔ راستے میں یہ ٹرین قاہرہ سے اسوان کی جانب جانے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی جو اس وقت پٹری پر کھڑی تھی۔ حادثے کی جائے وقوع کی تصویروں میں کچھ ڈبے الٹے ہوئے دکھائی دیے جن میں سے کم از کم ایک ڈبہ۲؍ حصوں میں ٹوٹا ہوا نظر آ رہا تھا۔جیزہ اور بالائی مصر کے علاقے کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے اور تباہ شدہ ٹرینوں کو ہٹانے کیلئے کرینیں بھیجی گئی ہیں۔