Inquilab Logo Happiest Places to Work

گارٹیکس پروسیس انڈیا کا آغاز، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کی کوشش

Updated: May 24, 2025, 11:14 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کی ٹیکسٹائل کمیونٹی کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتے ہوئے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ مشینری اور ٹیکنالوجی اور فیبرکس، ڈیجیٹل اسکرین پرنٹ، لوازمات اور تراشوں میں اختراعات پر خصوصی توجہ کے ساتھ گارٹیکس پروسیس انڈیا ممبئی ایڈیشن صنعت کی ترقی کو پیش کرتا ہے۔

Gartex launched by the State Textile Minister in Mumbai. Photo: INN
ممبئی میں ریاستی وزیر ٹیکسٹائل کے ہاتھوں گارٹیکس کا آغاز۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی ٹیکسٹائل کمیونٹی کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتے ہوئے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ مشینری اور ٹیکنالوجی اور فیبرکس، ڈیجیٹل اسکرین پرنٹ، لوازمات اور تراشوں میں اختراعات پر خصوصی توجہ کے ساتھ گارٹیکس پروسیس انڈیا ممبئی ایڈیشن صنعت کی ترقی کو پیش کرتا ہے۔ ہندوستان، چین، اٹلی، جاپان، کوریا، سنگاپور اور تائیوان کے۱۲۵؍ سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ شو میں مضبوط بین الاقوامی شرکت اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی جھلکیاں شامل ہیں۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سنجے ساوکرے، وزیر ٹیکسٹائل، حکومت مہاراشٹر نے کہاکہ ’’ڈینمز فیشن کا ایک بڑا رجحان بن گیا ہے اور حکومت نے مشینری کیلئے درآمدی ڈیوٹی میں راحت کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، مرکزی حکومت نے، ملک میں مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی  کی کوشش میں، اعلان کیا ہے کہ  سب پاور کمپنیاں شروع کریں، جو ٹیکنیکل پاور حاصل کریں گی۔ مینوفیکچرنگ نے اپنی ٹیکسٹائل پالیسی شروع کی ہے، جو زون وَن میں آپ کو۴۵؍ فیصد  سبسیڈی حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK