اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ کے شہر خان یونس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
EPAPER
Updated: July 01, 2025, 11:01 AM IST | Agency | Gaza
اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ کے شہر خان یونس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ کے شہر خان یونس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔ یہ بات فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ نے بتائی۔خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم از کم ۱۳؍ شہری شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔اس سے قبل پیر کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوبی علاقے الزيتون میں امداد تقسیم کرنے کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں۱۰؍ شہری شہید ہوئے۔ یہ اطلاع بھی ’وفا‘ خبر رساں ایجنسی نے دی۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق صبح سے اسرائیلی حملے میں کم از کم ۸۰؍ افراد جاں بحق ہوگئے۔
دریں اثناء اسرائیل نے غزہ اور جبالیہ کے فلسطینیوں کو جنوب کی طرف المواسی کے ساحلی علاقے کی جانب منتقل ہونے کا حکم دے دیا ہے۔