• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیٹل آف گلوان: چین کی بدنامی نہیں ہونی چاہئے، راجناتھ سنگھ کی اپیل

Updated: September 11, 2025, 7:37 PM IST | Mumbai

سلمان خان نے ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ میں ہونے والے مسئلے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ راجناتھ سنگھ نے سلمان خان سے کہا کہ فلم میں چین کو بدنام نہ کیا جائے۔ سلمان خان نے راجناتھ سنگھ کو بتایا کہ فلم میں ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کا جشن منایا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سلمان خان نے ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے جس کی ہدایتکاری اپروا لاکھیا کریں گی اور جس میں چتراگندہ سنگھ کلیدی کردار نبھائیں گی۔ تاہم، حالیہ رپورٹس میں یہ کہا جارہا تھا کہ خراب سیاسی صورتحال اور ہندوستان اور چین کے خراب تعلقات کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روکی جاسکتی ہے۔ تاہم، سلمان خان کی بی ٹی ایس (بی ہائنڈ دی سین) تصاویر نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ میں رکاوٹ پیدا ہونے والی تھی لیکن سلمان خان نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کر کے مسئلے کو حل کر لیا ہے۔ اس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ایک نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ’’لداخ میں ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ میں چند مسائل تھے۔ ٹیم پریشان تھی کیونکہ یہ یونین ٹیریٹری میں فلم کو شوٹ کرنے کا آئیڈیل سیزن تھا۔ وقت گزر رہا تھا اور سلمان خان نے راجناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگ کی درخواست کی تھی۔ وزیر دفاع فوری طور پر میٹنگ کرنے کیلئے راضی ہوگئے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ نے ایشوریہ رائے کی شخصیت کے حقوق کی درخواست کو برقرار رکھا

ذرائع کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’سلمان خان کی راجناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگ اچھی تھی۔ سلمان خان نے راجناتھ سنگھ کو فلم کی شوٹنگ کے درمیان ہونے والے مسئلے سے آگاہ کیا اور وزیر دفاع نے انہیں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم، راجناتھ سنگھ نے سلمان خان سے درخواست کی ہے کہ فلم میں چین کو بدنام نہیں کیا جائے گا۔ بین الاقوامی سیاست میں ہونے والی تبدیلی کے دوران ہندوستان اور چین کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان حالات میں کچھ بھی ہو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیا کیکو شاردا نے جھگڑے کے بعد’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ چھوڑ دیا؟

دوسرے ذرائع میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’سلمان خان نے راجناتھ سنگھ کی شرط قبول کرلی ہے اور انہیں یہ بتایا ہے کہ یہ فلم کسی بھی لحاظ سے چین مخالف نہیں ہے بلکہ اس فلم میں ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کا جشن منایا گیا ہے۔ انہوں نے راجناتھ سنگھ سے وعدہ کیا ہے کہ بیٹل آف گلوان ایسی فلم ہوگی جس پر ہر ہندوستانیوں کو فخر ہوگا۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ وہ ایک ہندوستانی کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی جانتے ہیں اور وہ ایسا کچھ بھی نہیں کریں گے جس سے ہندوستان کے مفادات کو کوئی نقصان پہنچنے۔‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’راجناتھ سنگھ سلمان خان کے جواب سے متفق ہیں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پربھاس اور دپیکا پڈوکون کی ’’کالکی ۲‘‘ ۲؍ یا ۳؍ سال بعد بنائی جائے گی

’’بیٹل آف گلوان‘‘
یاد رہے کہ ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی ہدایتکاری اپروا لاکھیا انجام دیں گے جس میں سلمان خان کے علاوہ چتراگندہ سنگھ بھی کلیدی کردار نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۲۶ء کے وسط میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK