Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ : اسرائیلی جارحیت میں مزید ۷۷؍فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

Updated: August 19, 2025, 1:32 PM IST | Agency | Gaza

شہری دفاع نے بتایا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر ۱۵؍ فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

Rescue workers carry an injured boy to the hospital. Photo: INN
ایک زخمی لڑکے کو امدادی کارکن اسپتال لے جانے کیلئے اٹھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی فوج نے غزہ پر نسل کشی کی جنگ ۶۸۲؍ ویں روز بھی جاری رکھی ہے۔ گزشتہ۲۴؍گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں ۷۷؍ فلسطینی شہید اور۴۰۳؍زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع غزہ کے شہری دفاع نے  دی۔شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ژنہوا کو بتایا کہ غزہ شہر میں بیپٹسٹ ہسپتال کے قریب اسرائیلی گولہ باری میں ۷؍ افراد جاں بحق ہوئے اور شہر کے جنوب مشرق میں زیتون میں ایک مکان پر اسرائیلی گولہ باری سے ایک شخص شہید ہوگیا۔ترجمان نے کہا کہ خان یونس کے مغرب میں بے گھر افراد کے لیے بنائے گئے خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد شہید ہو گئے۔  
 بسال کے مطابق خان یونس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ۱۲؍ فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں دو الگ الگ فضائی حملوں میں تین افراد مارے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ وسطی اور جنوبی غزہ  میں امداد کے منتظر ۱۵؍ فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ان واقعات پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔پیر کو غزہ میں صحت کے حکام کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ۱۸؍ مارچ کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے اب تک کم ازکم ۱۰؍ہزار ۴۰۰؍ فلسطینی شہید اور ۴۵؍ہزار ۴۳۸؍ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں  ۶۲؍ہزار ۴؍فلسطینی شہید اور ایک لاکھ ۵۶؍ہزار ۲۳۰؍ زخمی ہوچکے ہیں۔
 دریں اثناء غزہ کے صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے کے دوران بھکمری اور غذائی قلت سے سات اموات ہوئی ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK