• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ جنگ بندی: پہلے مرحلے میں حماس نے ۲۰؍اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مکمل کرلی

Updated: October 13, 2025, 3:01 PM IST | Gaza

غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔ حماس نے تازہ کارروائی میں ۱۳؍ مزید اسرائیلی قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔ اس سے قبل حماس ۷؍ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر چکا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں ۱۳؍ مزید اسرائیلی قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC) کے حوالے کر دیا ہے۔ پیر کو آئی سی آر سی نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز سے یہ۱۳؍ اسرائیلی قیدی وصول کئے، جو اَب اسرائیل کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔ ۱۳؍ قیدیوں کی حوالگی کے ساتھ، جنگ بندی کے معاہدے کے تحت تمام۲۰؍ زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مکمل ہو گئی، اس سے قبل پیر ہی کو ابتدائی طور پر سات افراد کو رہا کیا گیا تھا۔ غزہ کی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت، رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالوں کے بدلے میں ۱۹۶۸؍فلسطینی قیدیوں کو، جن میں ۲۵۰؍ عمر قید کی سزا یافتہ بھی شامل ہیں، رہا کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK