• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کا وعدہ، کہا مَیں اس میں بہتر ہوں

Updated: October 13, 2025, 4:07 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان تازہ ترین سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’جنگیں حل کرنے میں ماہر‘‘ ہیں۔ ٹرمپ نے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ ان کی ’’آٹھویں جنگ ہوگی جسے انہوں نے ختم کیا ہے۔‘‘

Donald Trump. Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔

غزہ امن کانفرس کیلئے مصر جاتے ہوئے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ میں نے کہا تھا کہ مجھے واپس آنے تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں اچھا ہوں، میں امن قائم کرنے میں اچھا ہوں، اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:پاک ۔ افغان سرحدی جھڑپوں کے بعد پاکستان کی افغانستان سےمذاکرات کی اپیل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپیں
واضح رہے کہ اتوار کو دونوں ممالک نے تصدیق کی کہ پاکستانی اور افغان فوجیوں کے درمیان رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ ۲۰۲۱ء میں طالبان کے دوبارہ افغانستان پر قبضے کے بعد سب سے شدید تصادم تھا۔ تازہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے الزام لگایا کہ پاکستانی فضائیہ نے صوبہ پکتیکا کے مارغہ علاقے میں بمباری کی، جو سرحد کے قریب واقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ امن سمٹ ۲۰۲۵ء:غزہ میں جنگ ختم ہو گئی: ٹرمپ کا بیان

نوبیل انعام اور ’’آٹھویں جنگ‘‘
ٹرمپ نے بتایا کہ ۹؍ اکتوبر کو انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سال نوبیل امن انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا ماچاڈو بگ کو دیا گیا، لیکن وہ خود بھی اس انعام کے امیدوار تھے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’یہ (نوبیل انعام) ۲۰۲۴ء کیلئے تھا لیکن میں نے یہ انعام کیلئے نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانے کیلئے کیا۔‘‘
امریکی صدر نے کہا کہ ’’ہم نے غزہ میں جنگ ختم کی اور امن قائم کیا۔ تمام امریکیوں کو اس پر فخر ہونا چاہئے کہ ہمارے ملک نے خوفناک جنگ کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اب روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرنے کیلئے بھی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ’’مشرقِ وسطیٰ میں سبھی امن کیلئے متحد ہو رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK