Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں انخلاء کی نئی ہدایات جاری

Updated: June 08, 2025, 6:06 PM IST | Gaza

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں میں ایک بار پھر شدت پیدا کر دی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران فضائی بمباری کے نئے سلسلے کے ساتھ کئی علاقوں سے انخلاء کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں میں ایک بار پھر شدت پیدا کر دی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران فضائی بمباری کے نئے سلسلے کے ساتھ کئی علاقوں سے انخلاء کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ غزہ کے علاقے صبرا میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم ۳۷؍ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ سول ڈیفنس کے مطابق ملبے تلے اب بھی ۸۵؍ سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں اور غالب گمان ہے کہ ان سب کی موت واقع ہو چکی ہے۔
جبالیہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا
جبالیا میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہریوں کے ایک گروہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ۷؍ فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: کاش! تمہاری قبر پر آسکتی مگر، اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خطوط

جنوبی غزہ میں بھی خون ریزی
جنوبی غزہ میں ایک گھر اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ۲۱؍ فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ مجموعی طور پر صرف ہفتے کی صبح سے اب تک ۹۵؍ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ۱۸؍ مارچ سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک ۴۴۹۷؍ فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔
نئے انخلاء کے احکامات
اسرائیلی فوج نے شمال مغربی غزہ کی کئی رہائشی آبادیوں کے لیے انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ اب روزانہ کا معمول بن چکا ہے کہ فوج شہریوں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے بلکہ ان کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بھی محدود ہوتی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں جانوروں کی قربانی کے بغیر عید الاضحی منائی گئی

خواتین و بچوں کی صورت حال انتہائی سنگین
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت غزہ میں خواتین اور بچوں کے لیے تاریخ کا بدترین دور ہے۔ شدید فضائی حملوں، بار بار نقل مکانی، خوراک کی کمی اور قحط نے ان کی زندگی کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کے تمام ہسپتال بند ہو چکے ہیں، جبکہ خان یونس کے ناصر اور الأمل اسپتال بھی بندش کے دہانے پر ہیں، جو زخمیوں اور مریضوں کے لیے انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے۔ ادارے نے طبی سامان اور ادویات کی فوری فراہمی اور بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مارچ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے۔ ۱۷؍ مئی کو زمینی کارروائیاں خاص طور پر جنوبی اور شمالی غزہ میں تیز کر دی گئیں۔اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام یرغمالیوں کی بازیابی، غزہ پر مکمل کنٹرول اور حماس کا مکمل خاتمہ کرنے کے عزم پر قائم ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK