Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے فلسطینیوں کی تعداد میں مزید ۵۷۲؍ کا اضافہ

Updated: February 09, 2025, 4:28 PM IST | Gaza

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے فلسطینیوں کی تعداد میں مزید ۵۷۲؍ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تصدیق شدہ اموات کی کل تعداد ۴۸؍ ہزار ۱؍سو ۸۱؍ ہو گئی ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کل ۶۱؍ ہزار۷۰۹؍ فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے۔

Gaza City destroyed by Israeli aggression. Photo: INN
غزہ تباہی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے فلسطینیوں کی تعداد میں مزید ۵۷۲؍ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تصدیق شدہ اموات کی کل تعداد ۴۸؍ ہزار ۱؍سو ۸۱؍ ہو گئی ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کل ۶۱؍ ہزار۷۰۹؍ فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے۔سنیچر کو غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیق کرنے والی عدالتی کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ ملبے میں دبے افراد کی ہلاکت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہم اپنے ساحلی ہوٹل اور خطہ خود تعمیر کرلیں گے: غزہ کے باشندوں کا ٹرمپ کو پیغام

گزشتہ ۴۸؍ گھنٹوں کے دوران کل ۲۶؍ ہلاکتیں ہوئیں، جن میں چار نئی اور ۲۲؍ لاشیں بازیاب ہوئیں، جبکہ پانچ زخمی افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ دریں اثنا، یورو میڈ مانیٹر نے جنگ بندی کے بعد سے کم از کم ۱۱۰؍فلسطینیوں کی ہلاکت درج کی ہے، جس میں روزانہ اوسطاً چھ اموات ہوئی ہیں۔ ان متاثرین میں دونوں ​​ہلاکتیں شامل ہیں، ایک وہ جنہیں براہ راست اسرائیلی فوج کے ذریعے ہلاک کیا گیا ،دوسرے وہ افراد جو اسرائیل کی جانب سے علاج کیلئے بیرون ملک سفرکی اجازت سے انکار کے بعد اپنے پہلے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ پر ’قبضے‘ کا راگ پھر اَلاپا

مزید برآں، جنگ بندی کے بعد سے ۹۰۱؍فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، یعنی اوسطاً روزانہ ۴۷؍ افراد زخمی ہوئے۔انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود، اسرائیل فلسطینیوں کو زندہ رہنے کیلئےبنیادی ضروریات سے محروم کر کےغزہ کی پٹی میں نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ’’ اگرچہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام رک گیا ہے، لیکن قابض اسرائیلی افواج  قانونی بنیادوں کے بغیرغلط جوازپیش کرتے ہوئے، فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئےہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK