Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا

Updated: June 13, 2025, 10:02 PM IST | Rome

اٹلی نے جمعرات کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فوری بمباری روکنے کی اپیل کی- انہوں نے کہا کہ "ہم مصر اور قطر کے ساتھ مل کر غزہ کی آبادی کی حفاظت کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں-

Photo: X
تصویر: ایکس

اٹلی نے جمعرات کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری طور پر بمباری روکنے کی اپیل کی- روم میں ویمار پلس میٹنگ میں بات چیت کرتے ہوئے اٹلی کے وزیر خارجہ انتونی تاجانی نے ناٹو کے تزویزاتی مقاصد اور مشرقی وسطی کے انسانی خدشات کے لئے اپنے ملک کے عزم پر زور دیا- انتونی تاجانی نے کہا کہ "ہمارا پیغام واضح ہے- ہمیں اس جنگ کو روکنے کی ضرورت ہے- ہم قطر اور مصر کے ساتھ مل کر انسانی آبادی کی حفاظت کیلئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں-" انہوں نے مزید کہا کہ "معاہدے تک پہنچنا ضروری ہے- لکچداری اور وقت اہم ہے- مجھے لگتا ہے کہ ناٹو اور یورپ کو مضبوط کرنے کیلئے ناٹو کے ساتھ معاہدہ کیا جاسکتا ہے-" اسی بریفنگ میں بات چیت کرتے ہوئے ناٹو کے جنرل سیکریٹری مارک روٹے نے روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین کی مدد کرنے پر زور دیا- 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK