Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے غیر معمولی جینیاتی تبدیلیوں کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں

Updated: July 15, 2025, 7:19 PM IST | Gaza Strip

یو این آر ڈبلیواے کے میڈیا کےمشیر عدنان ابوحسنہ نے کہا کہ ’’غزہ میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔‘‘

Photo: X
تصویر: ایکس

یو این آر ڈبلیو اے کے میڈیا ایڈوائزر عدنان ابوحسنہ نے کہا کہ ’’ غزہ میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں غیر معمولی جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جن کی وجہ بھکمری، صدمہ اور ماحولیاتی آلودگی ہوسکتی ہیں۔‘‘ اس درمیان غزہ میں نوزائیدہ بچوں کو درپیش بے بی فارمولا کی کمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میراتھن لیجنڈ فوجا سنگھ کا ۱۱۴؍ سال کی عمر میں انتقال

۱۳؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں یو این آر ڈبلیو اے نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ ’’فلسطینی خطے میں تقریباً ۷۰؍ ہزار فلسطینی بچے، غزہ کی ۹۰؍ فیصد آبادی کے ساتھ اسرائیل کی سخت پابندیوں کے درمیان ناقص تغذیہ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ اسرائیل نے انسانی امداد کی رسائی پر پابندی عائد کی ہے جن میں خوراک اور ادویات بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے فلسطینی خطے میں ناقص تغذیہ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایجنسی نے نشاندہی کی ہے کہ مارچ کے بعد سے ناقص تغذیہ کے معاملات میں زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے اور بین الاقوامی کمیونیٹیز نے اہم سپلائے اور مشکلات ختم کرنے کیلئے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK