ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا کہ غزہ پر عرب لیڈران کی ٹرمپ سے ملاقات نتیجہ خیز اور مثبت رہی؛ جس سے وہ مطمئن ہیں۔
EPAPER
Updated: September 24, 2025, 5:47 PM IST | New York
ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا کہ غزہ پر عرب لیڈران کی ٹرمپ سے ملاقات نتیجہ خیز اور مثبت رہی؛ جس سے وہ مطمئن ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو کہا کہ غزہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عرب لیڈروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات ثمر آور اور مثبت تھی، جس سے وہ مطمئن ہیں۔انہوں نے نیویارک شہر میں ترکیو سینٹر کے سامنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے ابھی ایک بہت ہی مثبت ملاقات مکمل کی ہے۔ میں مطمئن ہوں۔ اللہ کرے کہ نتیجہ فائدہ مند ثابت ہو۔‘‘دونوں لیڈر اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ۸۰؍ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر منعقدہ غزہ پر ہونے والی ملاقات میں شامل ہوئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ٹرمپ کے ساتھ غزہ سربراہی اجلاس امن اور معصوم شہریوں کے تحفظ کی جانب ٹھوس قدم ثابت ہو سکتا ہے، تو اردگان نے کہا کہ ’’حتمی اعلامیہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا، کہ ’’ٹرمپ اورقطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے بیانات کے ساتھ، آج رات کی ملاقات کا نتیجہ واضح ہو جائے گا۔‘‘
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ملاقات کے بعد اسی قسم کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہماری غزہ کے حوالے سے ایک بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ یہ تمام بڑے لیڈران کے ساتھ ایک بہت کامیاب ملاقات تھی، سوائے اسرائیل کے، لیکن اسرائیل سے ملاقات اگلا قدم ہوگا، اور میرے خیال میں ہم غزہ کے معاملے پر کچھ پیش رفت کر سکتے ہیں۔‘‘امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق، اس ملاقات میں غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے، مستقل جنگ بندی تک پہنچنے، قیدیوں کی رہائی اور انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔