• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ : سخت سردی میں تباہ حال عمارتوں کی دیواریں منہدم

Updated: January 15, 2026, 3:49 PM IST | Agency | Gaza

۵؍افراد جاں بحق۔سرد موسم میں۱۵؍ لاکھ بے گھر فلسطینیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

A woman in Gaza sews a tent that was torn apart by storms and rain. Picture: AP/PTI
غزہ میں ایک خاتون طوفان اور بارش میں پھٹ جانے والا خیمہ سل رہی ہے۔ تصویر:اےپی / پی ٹی آئی
غزہ میں سخت سردی سے نبرد آزما فلسطینیوں پر تباہ حال عمارتوں کی دیواریں گر پڑیں جس میں ۵؍افراد جاں بحق ہوگئے۔ 
غزہ میں بارش اور سردی نے قیامت ڈھا دی ہے۔ اسرائیلی بمباری سے زخموں سے چور غزہ ایک اور المیے کا شکار ہو گیا ہے۔شدید سردی اور طوفانی موسم نے مزید جانیں نگل لیں۔ طوفان کے دوران تباہ حال عمارتیں اور دیواریں گرنے سے۵؍ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں۱۵؍ لاکھ بے گھر فلسطینیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
دو سال سے زیادہ ہول ناک اسرائیلی بمباری اور امداد کی کمی کے بعد غزہ میں زندگی کے خطرناک حالات برقرار ہیں۔ علاقے میں۱۰؍ اکتوبر سے جنگ بندی نافذ ہے لیکن خوراک، ایندھن اور محفوظ پناہ گاہوں کی شدید کمی نے عوام کو سردی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔  پناہ گزیں کیمپوں کے قریب پڑا کچرا وبائی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔ 
دوسری جانب اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کے ساتھ اب کھیل دشمنی پر بھی اتر آیا ہے، اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے فلسطینی  پنا ہ گزیں کیمپ میں فٹ بال گراؤنڈ کو منہدم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔گراؤنڈ میں لڑکے اور لڑکیاں ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔ 
غزہ شہر کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے مطابق منگل کے طوفانی حالات میں مرنے والوں میں دو خواتین، ایک لڑکی اور ایک مرد شامل ہیں۔ سرد موسم کے باعث بچوں اور بوڑھوں کی متعدد دیگر ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے منگل کو کہا کہ رات کو ایک سالہ لڑکا ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مر گیا۔ الجزیرہ عربی نے رپورٹ کیا کہ دو دیگر بچے پیر کی رات منجمد حالات اور ناکافی پناہ گاہ کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK