• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: ۷؍ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی قید میں مظالم کے سبب ۳۶؍ فلسطینی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں

Updated: June 21, 2024, 4:10 PM IST | Jerusalem

فلسطینی میڈیا کے دفتر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ۷؍ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی قید میں ۳۶؍ فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ میڈیا دفتر نے اسرائیلی قید کو فلسطینی قیدیوں کیلئے اجتماعی قبریں قرار دیا۔

Palestinians are suffering mental and physical torture as a result of Israeli attacks. Image: X
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

فلسطینی میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ تقریباً ۳۶؍ فلسطینی، جنہیں گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جنگ کی شروعات کے بعد سے حراست میں لیا گیا ہے، اسرائیلی قید میں ٹارچر اور مظالم کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم،میڈیا کے دفتر نے مزید کہا ہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے ۵۴؍ قیدی، غیر انسانی سلوک اور ٹارچر کے نتیجے میں اسرائیلی قید میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے دفترنے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں جبری گمشدگی بھی شامل ہے۔ میڈیا کے دفتر نے اپنے بیان میں اسرائیلی قید کو سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کیلئے اجتماعی قبریں قرار دیا ہےجنہیں عالمی اداروں نے نظر انداز کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج نے پھر پناہ گزیں کیمپ کو نشانہ بنایا

تاہم، ادارے نے حال ہی میں رہا کئے گئے قیدیوں سے حاصل کردہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ مختلف قسم کا غیر انسانی سلوک کیا گیا ہے اور ٹارچر وکا رویہ اختیار کیا گیا ہے جن میں ان پرطویل پابندیاں عائد کرنا، ان کی آنکھوں پر پٹی باندھنا، برقی جھٹکا، منظم طریقے سے انہیں غذا اور پانی سےمحروم رکھنا اور خطرناک آلات سے ان کے جسم کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔تاہم، قیدیوں کے ساتھ دیگر غیر انسانی سلوک میں نیند ،غسل، طبی خدمات سے محروم رکھنا، ان پر کتے چھوڑنا اور انہیں شدید سرد جگہ پر رکھنا شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہد آفریدی نے اسرائیلی گروپ کے جھوٹے دعوے کی قلعی کھول دی

طبی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ۳۳؍ فلسطینیوں قیدیوں کو رہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’رہا کئے گئے فلسطینیوں کو الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کے جسم پر زخموں سے اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں شدید ٹارچر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ۳۷؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK