• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر کا استعفیٰ، ستمبر سے دوبارہ احتجاج کا آغاز

Updated: August 15, 2024, 5:21 PM IST | Washington

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوش شفیق نے استعفیٰ دے دیا ہے جو چار ماہ قبل فلسطین کی حمایت میں امریکی طلبہ کے احتجاج پر کریک ڈاؤن کیلئے سرخیوں میں تھیں۔ واضح رہے کہ ستمبر سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا اور طلبہ کا احتجاج بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔

President of Columbia University. Photo: X
کولمبیا یونیورسٹی کی صدر۔ تصویر: ایکس

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوش شفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔ واضح رہے کہ ان کا فیصلہ، غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے خلاف امریکی کالجز سمیت کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کے زبردست احتجاج کے چار ماہ بعد آیاہے۔ شفیق نے کہا کہ انہوں نے اگست میں استعفیٰ دیا تاکہ ۳ ستمبر کو نئے تعلیمی سال کی شروعات تک نئی لیڈر شپ کا انتخاب کیا جاسکے۔ یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ کترینہ آرمسٹرانگ، جو کولمبیا میڈیکل اسکول کی ڈین ہے، وقتی طور پر صدرکی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: خوراک کی قیمتوں کا اثر، جولائی میں تھوک مہنگائی کم ہوئی

واضح رہے کہ طلبہ مظاہرین نے بھی ستمبر سے دربارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپریل اور مئی میں کولمبیا یونیورسٹی کے نیویارک سٹی کیمپس میں طلبہ نے غزہ میں ہلاک ہورہے ہزاروں فلسطینیوں کیلئے احتجاج کیا تھا۔ مظاہروں کے نتیجے میں ہزاروں طلبہ کو گرفتار کرلیاگیا تھا۔مظاہرین نے کیمپس میں احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس بلانے پر شفیق پر سخت تنقید کی تھی جبکہ اسرائیل نواز گروپس نے شفیق کو احتجاج کو روکنے میں ناکام ٹھہرایا تھا۔
واضح رہے کہ غزہ میں ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ کو اسرائیل کے فوجی آپریشن کے چلتے اب تک ۴۰ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور غزہ پٹی کی ۲۳ لاکھ نفوس پر مشتمل تمام آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے جس کی وجہ سے خوراک کی کمی اور بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ مینوش شفیق مصر میں پیدا ہوئیں۔ وہ ماہر معاشیات ہیں اور برطانیہ اور امریکہ کی شہری ہیں۔ وہ بینک آف انگلینڈ کی ڈپٹی گورنر، لندن اسکول آف اکنامکس کی صدر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سنبھال چکی ہیں۔ فی الحال یونیورسٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر وہ برطانوی ہاؤز آف لارڈز میں تعاون پیش کریں گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK