• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رفح : اسرائیلی فوج اور حماس کےلڑاکوں میں شدید جھڑپیں

Updated: June 13, 2024, 12:26 PM IST | Gaza

میجر سمیت ۴؍اسرائیلی فوجی ہلاک۔ ۲۴؍گھنٹوں  میں  کئی اسرائیلی فوجی زخمی، النصر میں  اسرائیلی حملے میں ایک بچہ سمیت ۸؍فلسطینی جاں  بحق ہوئے۔

The scene of the funeral procession of the senior commander of Hezbollah, Talib Abdullah. Photo: PTI.
حزب اللہ کےسینئر کمانڈر طالب عبداللہ کے جنازہ جلوس کا منظر۔ تصویر:پی ٹی آئی۔

رفح میں اسرائیلی فوج اور حماس کے لڑاکوں  میں خونریز جھڑپوں  کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ میں ایک عمارت میں بوبی ٹریپ دھماکے میں ۴؍اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور۷؍کو زخمی کردیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق رفح کے علاقے شابورا مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک عمارت کے اندر مشتبہ نقل و حرکت محسوس ہوئی تو انہوں نے وہاں کارروائی کا فیصلہ کیا، تاہم داخل ہونے سے قبل اندر بارودی مواد پھینک کر دھماکے کئے تاکہ اگر یہ کوئی جال ہو تو اسے ناکام بنایا جاسکے۔ اسرائیلی فوجی اچھی طرح اطمینان کرنے کے بعد اندر داخل ہوئے۔ جیسے ہی دو فوجی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوئے تو اندر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے عمارت جزوی طور پر زمیں بوس ہوگئی اور اسرائیلی فوجی ملبے تلے دب گئے۔ حملے میں ۴؍ فوجی ہلاک اور۷؍ زخمی ہوئے۔ اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی کو عمارت میں ایک بارودی سرنگ کا ثبوت ملا، جس سے پتہ چلا کہ یہ حماس کا بچھایا گیا ایک جال تھا۔ ہلاک فوجیوں میں کمپنی کمانڈر میجر تال پشیبلسکی شاولوف، اسٹاف سارجنٹ ایٹن کارلسبرون، سارجنٹ الموگ شلوم اور سارجنٹ یائر لیون شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق گیواتی بریگیڈ کی جاسوس یونٹ سے تھا۔ سارجنٹ یائر لیون اسرائیلی انتہاپسند سیاست دان موشے فیگلن کا پوتا تھا۔ ان ہلاکتوں سے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک فوجیوں کی۲۹۹؍ ہو گئی۔ خیال رہے کہ پچھلے ایک ہفتے میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر متعدد حملے کئے ہیں  ۔ 
غزہ میں ایک بچہ سمیت۸؍ فلسطینی جاں بحق 
فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وفا کے مطابق، رفح شہر کے شمالی محلے النصر میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا بتایا ہے کہ اس حملے میں ایک بچہ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر کے مشرقی محلے شجاعیہ میں بھی ایک مکان پر بمباری کر دی جس میں ۷؍ فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 
جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری، حزب اللہ کا بھی جوابی حملہ
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حملہ کرکے حزب اللہ کے سینئر فلیڈ کمانڈر سمیت ۴؍افراد کو شہید اور ۱۰؍ دیگر زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کیا۔ سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر لیڈر تھا جس نے ۸؍ماہ سے اسرائیل کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔ 
اس اسرائیلی کارروائی کے جواب میں  حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل پر شدید گولہ باری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے اسرائیل کے فوجی ریڈیو کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صفد اور طبریا شہروں سے منسلک سرحدی علاقے بالائی جلیل کی متعدد بستیوں میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہےکہ حزب اللہ نے پہلی بار طبریا شہر کو نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان پر شدید بمباری شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے پر شمالی لبنان سےاب تک۹۰؍ بار حملے کیے جا چکے ہیں جن میں سے بعض کو ناکام بھی بنایا گیا ہے جبکہ بعض سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ حزب اللہ کے ان حملوں میں اُس کے ایک کمانڈر سامی عبداللہ کی موت کے بعد شدت پیدا ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کو کہا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر تقریباً ۱۶۰؍راکٹ داغے گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK