Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: اسرائیلی ناکہ بندی سے ۵؍سال سے کم عمر کے ۳۵۰۰؍ بچے موت کے قریب

Updated: May 05, 2025, 9:57 PM IST | Gaza Strip

غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نےاپنے بیان میں کہاہے کہ ’’غزہ پٹی میں ۵؍ سال سے کم عمر کے ۳؍ ہزار ۵۰۰؍بچے بھکمری کی وجہ سے موت کے قریب ہیں۔ فلسطینی خطے میں ۲؍ لاکھ ۹۰؍ہزار بچے موت کے دہانے پر ہیں۔‘‘

Photo: X
تصویر: ایکس

غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں ۵؍سال سے کم عمر کے۳؍ ہزار ۵۰۰؍ بچے’’بھکمری کی وجہ سے موت کے قریب ہیں۔‘‘ حکام کے مطابق ’’فلسطینی خطے میں ۲؍لاکھ ۹۰؍ ہزار بچے موت کے دہانے پر ہیں۔‘‘ غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر کے مطابق ’’فلسطینی خطے میں ۷۰؍ہزارسے زائد بچوں کو شدید ناقص تغذیہ کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔‘‘ ٹیلی گرام میں شائع ہوئےایک بیان کے مطابق ’’ غزہ میں منظم ناکہ بندی کے دوران ۵؍سال سے کم عمر کے ۳؍ہزار ۵۰۰؍ سے زائد بچے بھکمری کے سبب  موت کے قریب ہیں جبکہ تقریباً ۲؍لاکھ ۹۰؍ ہزار بچے موت کے دہانے پر ہیں۔‘‘

بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’ اسرائیلی حکومت اس وقت اس جرم کا ارتکاب کر رہی ہے جب غزہ کے ۱ء۱؍ ملین بچوں کوروزانہ کی بنیاد پر زندہ رہنے کیلئے استعمال کی جانے والی کم از کم خوراک کی بھی کمی ہے۔مقبوضہ فوج بھکمری کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے اور عالمی برداری شرمناک طریقے سے خاموش ہے۔‘‘ 

وزارت صحت نے اپنے بیان میں مزید کہاہے کہ ’’پوری دنیا غزہ کے بچوں کو بھکمری کے دہانے پرلے جانے کیلئے ذمہ دار ہے۔‘‘الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’ غزہ پٹی میں کام کرنے والے ادارے آکسفم فوڈ سیکوریٹی کے محمود السقا نے کہا کہ ’’انسانی حقوق کے اداروں کو بلاروک ٹوک غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کی ’’اشد ضرورت ہے۔‘‘انہوں نے کہاکہ ’’ہمارے پاس بہت سے سپلائی ہے جو مصراوراردن پر پھنسی ہوئی ہیں اورہم وہاں تک نہیں پہنچ سکتے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’فلسطینی خطے میں انسانی حالات کے مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔‘‘ القسا نے مزید کہا کہ ’’ ہم نے متنبہ کیا ہے کہ یہ مرحلہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ممکنہ ناقابل تنسیخ نتائج سامنے آسکتے ہیں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور معمر افراد کیلئے حالات بہت زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں مزید ۴۵؍ شہید، خوراک کا ذخیرہ ختم ، حالات ابتر

السقا نے عالمی برادری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’بدقسمتی سے پوری دنیا غزہ پٹی کے بچوں کو بھکمری تک پہنچانے میں شراکت داری کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے کارروائی نہ کر کے یہ لوگ اس میں ملوث ہیں۔ان کے پاس انتخاب ہے۔ یا تو وہ آسانی سے غزہ میں ہونےو الی جارحیت اوروہاں سے آنے والی تصاویر دیکھیں یا پھر کارروائی کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK