Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ جنگ: اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے آٹھ لاکھ طلبہ تعلیم سے محروم

Updated: June 23, 2024, 3:40 PM IST | Gaza

انکلیو میں فلسطینی میڈیا آفس کے بیان کے مطابق اسرائیل کی جاری جارحیت کی وجہ سے غزہ میں ۸؍ لاکھ سے زائد طلبہ اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ اس میں ہائی اسکول کے۴۰؍ ہزار طلبہ شامل ہیں جو اب اپنے امتحانات سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، جس سے ان کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

A teacher teaches English to children in Rafah. Photo: INN.
رفح میں ایک استاد بچوں کو انگریزی پڑھا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

انکلیو میں فلسطینی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی مہینوں سے جاری جارحیت کے باعث کم از کم ۸؍ لاکھ طلبہ تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔ غزہ میں وزارت تعلیم کے ایک بیان کے مطابق، گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر سے غز ہ پٹی میں مختلف تعلیمی سطحوں کے ۸؍ لاکھ سے زیادہ طلبہ کو نسل کشی کی وجہ سے تعلیم کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ بتاد یں کہ غز ہ پر صہیونی غاصبانہ قبضے کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ ان میں سےمختلف برانچوں کے۴۰؍ ہزار ہائی اسکول کے طلبہ اس سال کے ہائی اسکول کے امتحانات کے سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جو ایک غیر معمولی تعداد ہے۔ اس سے ان کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہےاور مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ لینے کے ان کے امکانات کو نقصان پہنچتا ہے۔ سنیچر کو ۵۰؍ ہزار طلبہ مقبوضہ مغربی کنارے کی گورنریٹس اور بیرون ملک فلسطینی اسکولوں کے آخری ہائی اسکول کے امتحانی ہال ’’توجیحی‘‘میں گئے، جبکہ اسرائیلی حملے نے غزہ میں طلبہ کو امتحان دینے سے روک دیا۔ غزہ میں فلسطینی میڈیا آفس نے کہا کہ۸۵؍ فیصد تعلیمی سہولیات براہ راست اور جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی وجہ سے بند ہیں، جو جنگ کے خاتمے کے بعد تعلیمی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کیلئے ایک اہم چیلنج ہے۔ فلسطینی میڈیا آفس نے کہا کہ پہلی (ابتدائی) جماعت سے گیارہویں جماعت تک کے طلبہ اور اعلیٰ تعلیم کے طلبہ کیلئے تعلیمی سال کو پورا کرنے کیلئے منصوبے بنائے گئے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔ 
واضح رہے کہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، حماس کے۷؍ اکتوبر کو حملے کے بعد سے اسرائیل کو غزہ پر مسلسل وحشیانہ حملے کے دوران بین الاقوامی مذمت کا سامنا ہے۔ اسرائیل کی جنگ میں آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے، غزہ کا وسیع علاقہ خوراک، صاف پانی اور ادویات کی سہولیات سے محروم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK