• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وینس فلم فیسٹیول: دو ایوارڈ یافتگان کی اسرائیل پر شدید تنقید

Updated: September 09, 2024, 6:38 PM IST | Room

یہودی امریکی سارہ فریڈلینڈ اور شالفانٹ دونوں نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کی آزادی کی جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

یہودی امریکی فلم ڈائریکٹر سارہ فریڈلینڈ نے سنیچر کو وینس فلم فیسٹیول ایوارڈز کی تقریب کے دوران غزہ جنگ کا ذکر کیا اور غزہ میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائیوں پر سخت تنقید کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے اسرائیلی کاروائیوں کو نسل کشی پر مبنی قرار دیا۔اپنی حالیہ فلم’’فیملیئر ٹچ‘‘پر بہترین پہلی فلم کیلئے Luigi de Laurentiis ایوارڈ حاصل کرنے والی سارہ فریڈلینڈ نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ،اسرائیلی قبضے کے ۷۶ ویں سال اور غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے ۳۳۶ ویں دن پر قبول کر رہی ہوں۔" بہترین پہلی فلم کا ایوارڈ جیتنے کے علاوہ، فریڈ لینڈ نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ فیملیئر ٹچ Familiar Touch میں اپنے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی کیتھلین شالفانٹ Kathleen Chalfant نے بھی اپنی تقریر میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ کا ذکر کیا۔ 

سارہ فریڈلینڈ اور شالفانٹ دونوں نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ فریڈ لینڈ نے اس موقع پر کہا کہ میرا ماننا ہے کہ بطور فلم ساز، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان اداروں کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرکے عالمی سطح پر اسرائیل کو اسرائیل کو دیئے جانے والے استثنیٰ کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کی آزادی کی جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار دیا اور ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ایوارڈز تقریب میں کئی فلمسازوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ہیپی ہالی ڈیزفلم کیلئے بہترین اسکرین پلے ایوارڈ حاصل کرنے والے فلسطینی ہدایت کار اسکندر کوپتی نے بھی غزہ میں جاری تشدد کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی، ہماری مشترکہ انسانیت اور اخلاقیات کا امتحان ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: نئے تعلیمی سال کا آغاز، ۶؍ لاکھ طلبہ تعلیم سے محروم، ۹۰؍ فیصد اسکولیں تباہ

۷ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو اب گیارہ ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ امن مذاکرات کیلئے متعدد ممالک کی کوششوں کے باوجود کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ غزہ میں ۴۰ ہزار سے زائد شہری ہلاک اور ۱ لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بمباری سے غزہ کی ۸۰ فیصد عمارتیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK