آربی آئی کی رپورٹ جاری،کہا کہ ملکی معیشت تیزی سے نمو پانے کے معاملے میں اپنی پوزیشن برقراررکھے گی۔
EPAPER
Updated: May 30, 2025, 1:48 PM IST | Agency | New Delhi
آربی آئی کی رپورٹ جاری،کہا کہ ملکی معیشت تیزی سے نمو پانے کے معاملے میں اپنی پوزیشن برقراررکھے گی۔
ملکی معیشت رواں مالی سال میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے گی اور اس عرصے کے دوران حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو۵ء۶؍ فیصد اور کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر۴؍فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعرات کو جاری کردہ ۲۵۔ ۲۰۲۴ء کیلئے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستانی معیشت ۲۶۔ ۲۰۲۵ء میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت رہے گی، جو اس کے مضبوط معاشی بنیادی اصولوں، مضبوط مالیاتی شعبے اور پائیدار ترقی کے عزم سے چلتی ہے۔ تاہم، اس میں کہا گیا ہے کہ تحفظ پسندانہ اقدامات کے بعد عالمی تجارت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال، طویل جغرافیائی سیاسی تناؤ اور عالمی مالیاتی منڈی میں اتار چڑھاؤ ترقی کے نقطہ نظر کو منفی خطرات اور افراط زر کے نقطہ نظر کو مثبت خطرات لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’ایک چٹکی سیندور کی قیمت نریندر بابو نہیں جانتے‘‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت ۲۶۔ ۲۰۲۵ء کے دوران نجی کھپت میں اضافے، بینکوں اور کارپوریٹس کی صحت مند بیلنس شیٹس، مالیاتی حالات میں بہتری اور حکومت کی جانب سے سرمائے کے اخراجات پر مسلسل زور دینے کی وجہ سے۲۶۔ ۲۰۲۵ء کے دوران سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے تیار ہے۔ ۲۶۔ ۲۰۲۵ء کیلئے آربی آئی نے حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو۶ء۵؍ فیصد اور کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) افراط زر۴؍ فیصد پر متوقع ہے۔