مرکزی حکومت کا فیصلہ، انقرہ کے اسلام آباد کی حمایت کے تناظر میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ اس درمیان یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان نے تنازع کے دوران ترکی کے بنائے ڈرونز استعمال کئے۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 8:02 PM IST | New Delhi
مرکزی حکومت کا فیصلہ، انقرہ کے اسلام آباد کی حمایت کے تناظر میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ اس درمیان یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان نے تنازع کے دوران ترکی کے بنائے ڈرونز استعمال کئے۔
مرکزی حکومت نے جمعہ کو ملک کی معروف ایئرلائن انڈیگو کو ترکی کی ترکش ایئرلائنز کے ساتھ اپنے لیز معاہدے کو ختم کرنے کیلئے "آخری اور حتمی" مہلت دیتے ہوئے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔ انڈیگو نے ترکش ایئرلائنز سے ڈیمپ لیز معاہدے کے ذریعے دو بوئنگ طیارے حاصل کئے ہیں جنہیں دہلی اور ممبئی سے استنبول تک براہ راست پروازوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، ترکش ایئرلائنز، طیارے، عملہ، دیکھ بھال اور انشورنس فراہم کرتا ہے جبکہ انڈیگو ٹکٹوں کی فروخت اور سروس مارکیٹنگ جیسے امور سنبھالتا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق، انڈیگو نے اس معاہدے میں ۶ ماہ کی توسیع کرنے کی درخواست کی تھی جسے مرکزی حکومت نے مسترد کر دیا۔ حکومت کا فیصلہ، انقرہ کے اسلام آباد کی حمایت کے تناظر میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ اس درمیان یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ پاکستان نے تنازع کے دوران ترکی کے بنائے ڈرونز استعمال کئے۔
یہ بھی پڑھئے: ملک میں۲۵-۲۰۲۴ءمیں۴۰ء۱؍ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی دفاعی مصنوعات کی تیاری
مرکزی ریگولیٹری ادارے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انڈیگو کو معاہدے کی آخری تاریخ سے ایک دن قبل، ۳ ماہ کی توسیع کی اجازت دی گئی۔ ایئرلائن نے عہد کیا تھا کہ وہ اس توسیع کی مدت کے اندر ترکش ایئرلائنز کے ساتھ لیز معاہدہ ختم کر دے گی اور ان آپریشنز کیلئے مزید کسی توسیع کی درخواست نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ایئرلائنز نے ۲۰۲۳ء میں ڈیمپ لیز معاہدہ کیا تھا جو ۳۱ مئی ۲۰۲۵ء کو ختم ہونے والا تھا۔
ہندوستان-ترکی تعلقات کے بگڑتے ہوئے حالات کے درمیان، انڈیگو نے کہا تھا کہ ترکش ایئرلائنز کے ساتھ اس کے معاہدے، ہندوستانی قوانین اور ضوابط کے مکمل طور پر مطابق ہیں۔ بزنس اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق، انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر ایلبرز نے بیان دیا تھا کہ اگر فریم ورک میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو ہم اپنے آپریشنز میں اس کے مطابق تبدیلیاں کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: پانچویں نسل کےجنگجو طیاروں کو مقامی طور پر تیار کرنے کے پروگرام کی منظوری
انڈیگو کا ترکش ایئرلائنز کے ساتھ ۲۰۱۸ء سے کوڈ شیئر معاہدہ بھی ہے۔ کوڈ شیئر معاہدہ ایئرلائنز کو ایک دوسرے کی پروازوں پر سیٹیں فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایئرلائنز کو اپنے بیڑے میں اضافہ کئے بغیر ان مقامات تک پروازیں پیش کرنے کی سہولت دیتا ہے جہاں وہ براہ راست آپریٹ نہیں کرتے، جس سے ان کا نیٹ ورک اور صارفین کی تعداد بڑھتی ہے۔