کرلا کے کپاڈیہ نگر میں کپاڈیہ نگر کے گیٹ کے سامنے سڑک پر بچھائی گئی انتہائی وزنی لوہے کی چادر(شیٹ) کے سبب گزشتہ ۴؍ روز کے درمیان ۲؍ بڑے حادثات ہوچکے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 7:05 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
کرلا کے کپاڈیہ نگر میں کپاڈیہ نگر کے گیٹ کے سامنے سڑک پر بچھائی گئی انتہائی وزنی لوہے کی چادر(شیٹ) کے سبب گزشتہ ۴؍ روز کے درمیان ۲؍ بڑے حادثات ہوچکے ہیں۔
کرلا کے کپاڈیہ نگر میں کپاڈیہ نگر کے گیٹ کے سامنے سڑک پر بچھائی گئی انتہائی وزنی لوہے کی چادر(شیٹ) کے سبب گزشتہ ۴؍ روز کے درمیان ۲؍ بڑے حادثات ہوچکے ہیں جن میں ۲؍ خواتین کے پیر شدید زخمی ہوگئے اور ان دونوں کو اسپتال پہنچانا پڑا۔ جمعہ کو حادثہ کے بعد مقامی افراد نے مقامی پولیس کو پھر شکایت کی جس پر بی ایم سی افسران کے ساتھ سنیچر کو ان میٹنگ طے کی گئی ہے۔ کپاڈیہ نگر کے بیت اللہ خان نے انقلاب کو بتایا کہ یہاں سڑک بہت خراب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے جب کبھی کوئی گاڑی لوہے کی چادر کے اوپر سے گزرتی ہے تو اس کا ایک حصہ اوپر اٹھ جاتا ہے اور گاڑی گزر جانے کے بعد وہ حصہ دوبارہ زمین پر گرجاتا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کے پیر اس میں دب جاتے ہیں۔ اگرچہ ایسے کئی حادثات یہاں ہوتے رہتے ہیں لیکن ۲۷؍ مئی کو ایک خاتون کا پیر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے سبب انہیں بھابھا اسپتال لے جایا گیا اور جمعہ کو زخمی ہونے والی خاتون کو نور اسپتال پہنچایا گیا۔