• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیو ورلڈ کنونشن سینٹرممبئی میں جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ نمائش کا افتتاح

Updated: January 10, 2026, 2:23 PM IST | Agency | Mumbai

جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) نے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر (جے ڈبلیو سی سی)، ممبئی میں آئی آئی جے ایس بھارت کے ۱۸؍ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

A picture from the inauguration of the Gem and Jewellery Export Exhibition in Mumbai. Picture: INN
ممبئی میں جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ نمائش کے افتتاح کے موقع کی تصویر۔ تصویر: آئی این این
جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) نے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر (جے ڈبلیو سی سی)، ممبئی میں آئی آئی جے ایس بھارت کے ۱۸؍ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ افتتاح کریت بھنسالی( چیئرمین، جی جے ای پی سی) کی موجودگی میں ہوا۔ شونک پاریکھ  اور سبیاساچی رے،کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اراکین، نمائش کنندگان، اہم خریداروں  اور عالمی جواہرات اور زیورات کی صنعت کے سرکردہ اسٹیک ہولڈرس  اس موقع پر موجود تھے۔ یہ تجارتی نمائش جیو ورلڈ باندرہ میں ۸؍ سے ۱۱؍ اور ممبئی ایگزیبیشن سینٹر (گوریگاؤں) میں ۹؍سے ۱۲؍جنوری تک منعقد کی جارہی ہے۔ 
اس نمائش میں ۳۳۰۰؍ سے زائد نمائش کنندگان  شامل ہو رہے ہیں جن میں ۸۰۰؍ سے زائد ہندوستانی شہروں سے ۲۵؍ہزارتجارتی خریداروں بھی شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ  ۴۰؍ ممالک کے ۱۴۰۰؍ بین الاقوامی خریدار اور ۱۲؍ بین الاقوامی خریدار وفود شامل ہیں۔ یہ شو سونے، ہیرے، چاندی،زیورات، قدرتی ہیروں، رنگین قیمتی پتھروں، لباس اور عمدہ زیورات، لیباریٹری میں تیار کردہ ہیروںکی فروخت اور آئوٹ سورسنگ کا بہترین  پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔
کریت بھنسالی نے اس بارے میںکہاکہ سال کی پہلی بڑے بین الاقوامی نمائش کے یہ تقریب ہندوستان کے اعتماد، شفافیت اور مواقع کا مکمل تال میل پیش کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ہندوستان کی جیم اور جویلرس صنعت  ۲۰۴۷ء تک ۱۰۰؍ بلین کے ایکسپورٹ کا  سنگ میل حاصل کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK