Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیمینائی ۴؍کی اندرونی جھلک: اگلی نسل کے اے آئی ماڈل کی معلومات

Updated: July 23, 2026, 5:04 PM IST | New York

الفابیٹ کی دوسری سہ ماہی کی آمدنی سے متعلق کانفرنس کال کے دوران سی ای او سندر پچائی نے واضح کیا کہ کمپنی کی طویل مدتی توجہ جیمینائی ۴؍ پر مرکوز ہے جبکہ موجودہ اے آئی پروڈکٹس صارفین اور کاروباری اداروں میں تیزی سے اپنی پہنچ بڑھا رہی ہیں۔

Gemini.Photo:INN
جیمینائی۔ تصویر:آئی این این

الفابیٹ کی دوسری سہ ماہی  کی آمدنی سے متعلق کانفرنس کال کے دوران سی ای او سندر پچائی  نے واضح کیا کہ کمپنی کی طویل مدتی توجہ جیمینائی ۴؍ پر مرکوز ہے جبکہ موجودہ اے آئی پروڈکٹس صارفین اور کاروباری اداروں میں تیزی سے اپنی پہنچ بڑھا رہی ہیں۔گوگل کے مطابق جیمینائی ۴ ؍کمپنی کی اگلی نسل کی جدید ترین مصنوعی ذہانت (Frontier AI) حکمت عملی کا مرکزی ستون ہوگا کیونکہ وہ اوپن اے آئی  اور  انتھروپک  جیسے حریفوں کے ساتھ مقابلے میں اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتی ہے۔رپورٹس کے مطابق جیمینائی ۵ء۳؍پروکی ریلیز میں ممکنہ تاخیر کے بعد گوگل کی ٹیم اپنی پوری توجہ جیمینائی ۴؍کو مزید بہتر بنانے پر مرکوز کیے ہوئے ہے، تاکہ اے آئی کی دوڑ میں حریفوں پر سبقت حاصل کی جا سکے۔
جیمینائی ۴ ؍کیا ہے؟
جیمینائی ۴؍گوگل ڈیپ مائنڈ کا اگلی نسل کا فلیگ شپ اے آئی ماڈل ہے، جس کی تربیت اس وقت جاری ہے۔سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل نے اس ماڈل کی پری ٹریننگ  کا آغاز کر دیا ہے، جسے انہوں نے کمپنی کی اب تک کی  سب سے بڑا اور پرجوش پری ٹریننگ مرحلہ   قرار دیا۔پری ٹریننگ وہ بنیادی مرحلہ ہوتا ہے جس میں ماڈل کو متن، کوڈ، تصاویر، آڈیو اور ویڈیو سمیت وسیع ملٹی موڈل ڈیٹا پر تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں استدلال، منطق، بصری سمجھ بوجھ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکے۔
سندر پچائی نے کہا’’ہم نے جیمینائی ۴؍کے لیے اپنی اب تک کی سب سے بڑی پری ٹریننگ کا آغاز کیا ہے اور اس کی پیش رفت سے بہت پرجوش ہیں۔جیمینائی ۴ ؍کے بارے میں سامنے آنے والی اہم معلومات:
ہر ماہ نئے ماڈلز متعارف کرانے کی حکمت عملی
سندر پچائی نے اشارہ دیا کہ جیمینائی ۴؍کے ساتھ گوگل اپنی ریلیز حکمت عملی تبدیل کرے گا۔اب کمپنی سالانہ یا ششماہی اپ ڈیٹس کے بجائے تقریباً ہر ماہ  نئے اے آئی ماڈلز یا ان میں بہتری پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ اوپن اے آئی اور انتھروپک جیسے حریفوں کے ساتھ رفتار برقرار رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے:نیٹ تنازع، بنگلور: بی جے پی ایم ایل اے پر انڈا پھینکا گیا،کانگریس کارکن پر الزام


 بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری 
جیمینائی ۴؍کی تربیت کے لیے درکار کمپیوٹنگ طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے الفابیٹ نے رواں سال کے لیے اپنے سرمایہ جاتی اخراجات (CapEx) کا تخمینہ بڑھا کر ۱۹۵؍ سے ۲۰۵؍ ارب ڈالرکر دیا ہے۔یہ سرمایہ نئے ڈیٹا سینٹرز،ٹی پی یو  کلسٹرز  اور عالمی کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کو وسعت دینے پر خرچ کیا جائے گا۔
اے آئی ایجنٹس اور کوڈنگ پر خصوصی توجہ 
سرمایہ کاروں کے سوالات کے جواب میں سندر پچائی نے بتایا کہ جیمینائی ۴؍کو خاص طور پرخودکار سافٹ ویئر انجینئرنگ  اور  ملٹی اسٹیپ ایجنٹک ورک فلو  کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔یہ ماڈل گوگل کے اندرونی پلیٹ فارم  Antigravity  سمیت مختلف جدید ٹولز کو مزید طاقت فراہم کرے گا۔
 کلاؤڈ اور انٹرپرائز صارفین کے لیے فوری دستیابی 
گوگل کے مطابق اس وقت فورچیون ۱۰۰؍ کمپنیوں میں سے تقریباً ۹۰؍ فیصد  پہلے ہی  جیمینائی ۴؍ استعمال کر رہی ہیں۔ اسی طرح جیمینائی   اے آئی کے اے پی آئی  کے ذریعے استعمال ہونے والے ٹوکنز کی رفتار پہلی سہ ماہی کے ۱۶؍ ارب ٹوکن فی منٹ  سے بڑھ کر۲۲؍ ارب ٹوکن فی منٹ ہو چکی ہے۔ جیمینائی ۴؍آنے کے بعد یہی ماڈل انٹرپرائز صارفین کے لیے بنیادی اے آئی انجن کا کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ہر طالب علم منصفانہ نظام کا حقدار: طلبہ کی تنقید کے بعد آر مادھون کا ردِعمل


جیمینائی ۶ء۳؍ فلیش اور ۵ء۳؍ پرو عبوری کردار ادا کریں گے 
جب تک جیمینائی ۴؍ کی پری ٹریننگ مکمل نہیں ہوتی، گوگل اپنی جیمینائی ؍ فلیش سیریز کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانے اور لاگت کم رکھنے کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔اسی سلسلے میں جیمینائی فلیش ۶ء۳؍ اور متوقع  جیمینائی  پرو ۵ء۳؍ کو جیمینائی ۴؍کی آمد سے پہلے عبوری ماڈلز کے طور پر پیش کیا جائے گا، تاکہ صارفین کو بہتر اے آئی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK