• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خراب روشنی کی وجہ سےانڈیا ’اے‘ نیوزی لینڈ کیخلاف فتح سے محروم

Updated: October 28, 2026, 12:58 PM IST | Agency | Lincang

تیز گیند باز عاقب نبی نے نئی گیند سے شاندار شروعات کرتے ہوئے منگل کو یہاں نیوزی لینڈ کو ابتدائی جھٹکے دئیےلیکن خراب روشنی کی وجہ سے انڈیا’ اے‘ اس ۴؍ روزہ غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرنے سے محروم رہ گئی۔

Aqib Nabi delivered an excellent bowling performance. Photo: INN
عاقب نبی نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این

تیز گیند باز عاقب نبی نے نئی گیند سے شاندار شروعات کرتے ہوئے منگل کو یہاں نیوزی لینڈ کو ابتدائی جھٹکے دئیےلیکن خراب روشنی کی وجہ سے انڈیا’ اے‘ اس ۴؍ روزہ غیر سرکاری ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرنے سے محروم رہ گئی۔ انڈیا’اے‘ نے اپنی دوسری اننگز میں ۵۱۶؍ رن کا بڑا اسکور بنا کر نیوزی لینڈ’ اے‘ کے سامنے ۳۱۳؍رن کا ہدف رکھا تھا۔ نیوزی لینڈ’ اے‘  جب اپنی دوسری اننگز میں ۹؍ وکٹ پر ۱۸۷؍ رن پر تھی   تھے تب امپائروں نے خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا۔ اس وقت ۱۷؍اوور کا کھیل باقی تھا اور انڈیا’ اے‘ کی جیت یقینی لگ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی خاتون ٹیم کی نگاہیں کلین سویپ پر

عاقب نبی نے ۱۰؍ اوور میں ۲۸؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ لئے اور اپنی سوئنگ اور سیم موومنٹ سے نیوزی لینڈ’ اے‘ کے بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ انہوں نے جلدی ۳؍ وکٹ حاصل کرکے انڈیا’اے‘ کو جیت کی راہ پر گامزن کر دیا تھا۔ لیکن آخر میں یہ میچ ڈرا پر ختم ہوا۔دوسرا غیر رسمی ٹیسٹ میچ ۳۱؍ اکتوبر کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں شروع ہوگا۔

انڈیا’ اے‘ نے چوتھے دن کی شروعات ۸؍وکٹ پر ۴۸۸؍ رن سے کی۔ آکاش دیپ (۲۵) نے ۳؍چھکے لگا کر کل اسکور کو ۵۰۰؍ رن کے پار پہنچایا۔ اس کے بعدعاقب نبی نے۳؍ بہترین ان کٹر گیندوں پر کپتان ریس ماریو (۲)، ٹِم روبنسن (صفر) اور میتھیو بوئل (۴) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کا اسکور ۳؍ وکٹ پر ۱۴؍رن کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK