• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی خاتون ٹیم کی نگاہیں کلین سویپ پر

Updated: October 28, 2026, 12:54 PM IST | Agency | Vadodara

آج زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخری یکروزہ میچ میں ٹیم انڈیا کا پلڑا بھاری رہنے کی امید۔

Indian team captain Smriti Mandhana. Photo: INN
ہندوستانی ٹیم کی کپتان اسمرتی مندھانا۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹی۔۲۰؍سیریز میں کلین سویپ حاصل کی تھی۔ اسمرتی مندھانا کی قیادت میں ٹیم انڈیا یکروزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جب بدھ کو میدان پر اترےگی تو اس کی کوشش ہوگی کہ ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ حاصل کرلے۔پہلے ۲؍ میچوں میں فتح کے بعد ہندوستان نے سیریز میں دوصفرکی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

اسمرتی مندھانا نے کپتان بننے کے بعد ٹیم کو اچھی کامیابی دلائی ہے لیکن وہ بلے بازی میں متوقع کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں ہیں۔ ایسے میں وہ آخری میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کیلئے پُرعزم ہوں گی۔ پہلے میچ میں انہوں نے ۳۲؍ رن بنائے جبکہ دوسرے میچ میں وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکیں۔ پرتیکا راول کے اننگز کا آغاز کرنے کی وجہ سے شیفالی ورما کو تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لئے آنا پڑا لیکن انہوں نے اس نئے کردار میں بھی اچھا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل

ہندوستانی ٹیم کے لئے سب سے مثبت پہلو  سابق کپتان ہرمن پریت کور کی شاندار فارم رہی ہے۔ اس سینئر بلے باز نے دوسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کر کے اپنے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔ ہندوستانی گیندبازوں نے بھی اب تک اچھا مظاہرہ کیا ہے لیکن زمبابوے جیسی نچلی رینکنگ والی ٹیم کے خلاف وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔ پہلے ون ڈے میں شری چرنی نے اپنے کریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۰؍ رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسرے ون ڈے میں بائیں ہاتھ کی اسپنر ویشنوی شرما نے ۴؍ اور دیپتی نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کیلئے تیسرا ون ڈے میچ  ہندوستان کے سامنے سخت چیلنج پیش کرنے کا آخری موقع ہے۔ ٹیم انڈیا کے بولرز کے سامنے اس کے بلے باز بڑی شراکتیں بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کے بولرز بھی ہندوستان کو زیادہ پریشان نہیں کر پائے ہیں۔ زمبابوے کی کوشش ہوگی کہ وہ آخری میچ  جیت کر اپنا اعتماد بحال کرسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK