Updated: September 01, 2026, 4:03 PM IST
| New York
برطانوی پاپ اسٹارجارج مائیکل کو ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سابق ’’Wham!‘‘ اسٹار کواسمود ریڈیو کے سامعین نے ۲۰۲۶ء کے سالانہ اسمود آئیکونس ٹاپ ۱۰۰؍ میں ’’اب تک کا سب سے عظیم میوزک آئیکون‘‘ قرار دیا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب جارج مائیکل اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
برطانوی پاپ اسٹارجارج مائیکل کو ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سابق ’’Wham!‘‘ اسٹار کواسمود ریڈیو کے سامعین نے ۲۰۲۶ء کے سالانہ اسمود آئیکونس ٹاپ ۱۰۰؍ میں ’’اب تک کا سب سے عظیم میوزک آئیکون‘‘ قرار دیا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب جارج مائیکل اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔ جارج مائیکل نے اس اعزاز کی دوڑ میں مائیکل جیکسن کو دوسرے، کوئین کو تیسرے،وہائٹنی ہاؤسٹن کو چوتھے اور اے بی بی اے کو پانچویں نمبر پر چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’آج ہماری پوری زندگی اسکرین تک محدود ہوکر رہ گئی ہے‘‘
جارج مائیکل نے اپنے دوست اینڈریو رِجلی کے ساتھ ۱۹۸۰ءکی دہائی میں میوزک گروپ Wham! قائم کیا۔ گروپ نے دنیا بھر میں زبردست کامیابی حاصل کی اور برطانیہ میں پانچ نمبر ون سنگلز دیے۔ ان میں “Wake Me Up Before You Go-Go”، “Freedom”، “I’m Your Man اور بعد میں کرسمس کلاسک “Last Christmas بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر “Last Christmas نے ایک منفرد ریکارڈ بنایا۔ ۱۹۸۴ء میں ریلیز ہونے کے باوجود یہ گانا پہلی بار ۲۰۲۱ء میں برطانیہ کے سنگلز چارٹ میں نمبر ون بنا، یعنی ریلیز کے تقریباً ۳۷؍ سال بعد۔
یہ بھی پڑھئے:اپوزیشن پارٹیوں کے ووٹروں کے نام بڑی تعداد میں حذف کا الزام
Wham! کے ۱۹۸۶ء میں ختم ہونے کے بعد جارج مائیکل نے سولو کریئر شروع کیا۔ ان کے سولو کریئر میں ۷؍ برطانیہ نمبر ون سنگلز اور سات نمبر ون البمز شامل ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں “Careless Whisper”، “A Different Corner اور “Freedom! ’90 شامل ہیں۔ انہوں نے آریتا فرینکلین کے ساتھ “I Knew You Were Waiting (For Me) اورایلٹن جان کے ساتھ “Don’t Let the Sun Go Down on Me جیسے کامیاب گانے بھی دیے۔
جارج مائیکل ۲۵؍ دسمبر ۲۰۱۶ء کو ۵۳؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے باوجود ان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر کے دوران کروڑوں ریکارڈ فروخت کیے اور موسیقی کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ ۲۰۲۳ء میں انہیں Rock & Roll Hall of Fame میں بھی شامل کیا گیا، جس سے موسیقی کی دنیا میں ان کے دیرپا اثر و رسوخ کی مزید تصدیق ہوتی ہے۔