گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد جارجیا وال (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن) اور فیبی لچفیلڈ (۸۸) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیائی خواتین ٹیم نے جمعہ کے روز ہندوستان کو ۸۳؍ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: February 27, 2026, 4:39 PM IST | Hobart
گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد جارجیا وال (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن) اور فیبی لچفیلڈ (۸۸) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیائی خواتین ٹیم نے جمعہ کے روز ہندوستان کو ۸۳؍ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد جارجیا وال (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن) اور فیبی لچفیلڈ (۸۸) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیائی خواتین ٹیم نے جمعہ کے روز ہندوستان کو ۸۳؍ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍ کی ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
ہندوستان کے۲۵۱؍ رن کے جواب میں بلے بازی کے لیے اتری آسٹریلیائی ٹیم کو کاشوی گوتم نے پانچویں اوور میں الیسا ہیلی (۹؍رن ) کو بولڈ کر کے پہلا جھٹکا دیا۔ تاہم، اس کے بعد جارجیا وال نے فیبی لچفیلڈ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے ۱۱۹؍ رن جوڑ کر اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ ۲۰؍ویں اوور میں کرانتی گوڑ نے فیبی لچفیلڈ کو آؤٹ کیا، جنہوں نے ۶۲؍ گیندوں پر ۱۱؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۸۸؍ رن بنائے تھے۔
Australia win by 5 wickets in Hobart.
— BCCI Women (@BCCIWomen) February 27, 2026
They take an unassailable lead of 2-0 in the #AUSvIND ODI series.
Scorecard▶️ https://t.co/2h7AVOuGrA#TeamIndia pic.twitter.com/xcv1HiaGCz
۳۱؍ویں اوور میں کاشوی گوتم نے سنچری مکمل کرنے والی جارجیا وال کو آؤٹ کیا۔ وال نے۸۲؍ گیندوں پر ۱۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۱۰۱؍ رن کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ بیتھ مونی (۳۱؍رن) اور اینابیل سدرلینڈ (۱۰؍رن) کو دپتی شرما نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیائی ٹیم نے۱ء۳۶؍ اوورس میں۵؍ وکٹ پر ۲۵۲؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کے لیے دپتی شرما اور کاشوی گوتم نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ کرانتی گوڑ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، پرتیکا راول (۵۲؍رن) اور کپتان ہرمن پریت کور (۵۴؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے دوسرے یک روزہ مقابلے میں نو وکٹوں کے نقصان پر ۲۵۱؍ رن کا اسکور بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈکپ: میزبان شہروں کو فنڈنگ منجمد ہونے کے باعث منصوبہ بندی میں مشکلات
آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرتیکا راول اور اسمرتی مندھانا کی سلامی جوڑی نے بہترین آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے ۷۸؍ رن جوڑے۔۱۷؍ویں اوور میں ایشلے گارڈنر نے اسمرتی مندھانا (۳۱؍رن) کو بولڈ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد جیمیما روڈریگز (۱۱؍رن) کو ۲۲؍ویں اوور میں اینابیل سدرلینڈ نے آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں اچھی بلے بازی کر رہی پرتیکا راول رن آؤٹ ہوگئیں۔ پرتیکا نے ۸۱؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں کی مدد سے ۵۲؍رن بنائے۔
یہ بھی پڑھئے:دپیکا پڈوکون ’’وہائٹ لوٹس‘‘ سیزن ۴؍ سے علاحدہ
دیگر بلے بازوں میں دپتی شرما (ایک )، امن جوت کور (۱۳؍رن)، ریچا گھوش (۲۲؍رن ) اور کاشوی گوتم ۲۵؍رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر میگن شٹ نے کپتان ہرمن پریت کور کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو نویں کامیابی دلائی۔ ہرمن پریت نے ۷۰؍گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۵۴؍رن کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان نے مقررہ ۵۰؍ اوورس میں ۲۵۱؍ رن بنائے جبکہ ویشنوی شرما ۱۰؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ، الانا کنگ اور ایشلے گارڈنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شٹ اور نکولا کیری نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔