Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھاٹ سیکشن: حالات معمول پر نہ آنے کے سبب متعدد ٹرینیں منسوخ

Updated: July 19, 2026, 12:01 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

تیسری لائن بحال کرنے کا کام اب بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ۲۴؍ جولائی تک کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

The mud was removed from the tracks with great difficulty. Photo: INN
پٹریوں سے بڑی مشکل سے کیچڑ ہٹایا گیا۔ تصویر: آئی این این

گھاٹ سیکشن پرپوری طرح سے حالات معمول نہ آنے پر کئی ٹرینیں ۲۴؍جولائی تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس تعلق سے سینٹرل ریلوےانتظامیہ نے کہاہے کہ تیسری لائن بحال کئے جانےکا کام جاری ہے۔ اس کےبعد ہی حالات پوری طرح معمول پرآئیں گے۔ 
یادر ہےکہ۶؍جولائی کی موسلا دھار بارش کے دوران تودے کھسکنے کے سبب لوناولہ اور کرجت گھاٹ سیکشن پرپٹریوں کوبری طرح سے نقصان پہنچا تھا۔ ۱۱۰۰؍ سےزائدمزدور مسلسل کام پرلگائے گئے اور ۱۴؍ جولائی کو دوسری لائن بحال کرنے میں کامیابی ملی اور طویل مسافتی ٹرینوں کو گزارا جانے لگا۔ اس وقت کئی ٹرینیں ۱۷؍جولائی تک منسوخ کردی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: ممبرا: آفرین ہال، ڈائمنڈ ہال اور اسکولوں میں ایس آئی آر کا فارم پُر کیا جارہا ہے

۲۴؍جولائی تک کون سی ٹرینیں منسوخ رہیں گی
ممبئی سے روانہ ہونے والی ۲۲۱۵۷؍سی ایس ایم ٹی چنئی ایکسپریس، ۲۲۷۳۲؍ سی ایس ایم ٹی حیدرآباد ایکسپریس، ۲۲۹۴۳؍ دونڈ اندور ایکسپریس اور ۲۰۴۹۶؍ ہڑپسر جودھپور ایکسپریس ۲۴؍جولائی تک منسوخ رہیں گی۔ اسی طرح ممبئی آنے والی ۲۲۱۵۸؍ چنئی سی ایس ایم ٹی ایکسپریس، ۱۱۰۴۲؍سائی نگر شرڈی دادر ایکسپر یس، ۲۲۷۳۱؍ حیدرآباد سی ایس ایم ٹی ایکسپریس، ۲۰۴۹۵؍ جودھپور ہڑپسر ایکسپریس اور ۲۲۹۴۴؍ اندور دونڈ ایکسپریس ۲۴؍جولائی تک منسوخ رہیں گی۔ ان ٹرینوں کے علاوہ ۱۱۰۲۷؍دادر ستارا ایکسپریس ۱۹؍ ۲۰؍ اور ۲۴؍جولائی کو، ۱۱۰۴۱؍ دادر سائی نگر شرڈی ایکسپریس، ۲۱؍ ۲۲؍ اور۲۳؍ جولائی کو منسوخ رہیں گی۔ اس کےعلاوہ کچھ ٹرینوں کےروٹ بدلےگئے ہیں جبکہ کچھ ٹرینوں کے روٹ مختصر کردیئے گئے ہیں۔ 
سینٹر ل ریلوے کے چیف پی آر اوڈاکٹر سوپنل نیلا کے مطابق ریلو ے کی ٹیمیں چیلنج والے حصے اور جہاں حادثہ پیش آیا وہاں ۲۴؍ گھنٹے کام کررہی ہیں ۔ اس دوران ریل مسافروں کوپریشانی ہورہی ہے مگر کافی مشکل بھرے حالات پیدا ہوئے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ۱۳؍دنو ں سے جاری کام اب تک پورا نہیں کیا جاسکا ہے مگر امید ہے کہ جلد ہی حالات سازگار ہوجائیں گے اور ٹرینوں کی آمد ورفت معمو ل کےمطابق شروع کی جاسکے گی۔ یاد رہے کہ اس خطے میں پٹریوں کے اکھڑ جانے یا خراب ہوجانےکے سبب تقریباً ۱۰؍ دن مسلسل ٹرین سروس بند تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK