Inquilab Logo Happiest Places to Work

میراروڈ : نازیہ الٰہی کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ

Updated: July 19, 2026, 6:09 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mumbai

لوگ گھنٹوں پولیس اسٹیشن کے باہر بیٹھے رہے ،سینئر انسپکٹر کےمطابق ویڈیو دیکھنےکے بعد ایف آئی آر درج کرنے پر غورکیا جائےگا۔

Asif Mansuri and others sit on dharna outside Nayanagar Police Station. Photo: INN
نیا نگر پولیس اسٹیشن کے باہر آصف منصوری اور دیگر افراد دھرنے پر بیٹھے ہیں۔تصویر: آئی این این
میراروڈ کے نیانگر میں شمس مسجد کے پاس پولیس چوکی کے باہر گستاخ رسول نازیہ الٰہی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مسلمانوں نے دھرنا دیا ۔یہ دھرنا بھیم آرمی کے مہاراشٹر کے نائب صدر آصف منصوری کی قیادت میں دیا گیا۔
 
 
آصف منصوری نے انقلاب کو بتایا کہ وہ گستاخ رسول نازیہ الٰہی کے خلاف میراروڈ میں بھی ایف آئی آر درج کروانے کیلئے کوشاں ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے مسلسل پولیس کے رابطے میں ہیں اور انہیں مکتوب کے ذریعے مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو بھی بعدنماز مغرب نیا نگر پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنے پر بیٹھے رہے۔شب ڈیڑھ بجے کے قریب سینئر انسپکٹر کی ایماء پر دھرنا ختم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو ہمارے۲؍ ساتھی جن ایک ایڈوکیٹ اور دوسرے آئی ٹی کے ماہر ہیں انہیں پولیس اسٹیشن بلایا گیا ہے تاکہ پولیس کو پوری سچائی بتا سکیں۔ سینئر انسپکٹر نے کہا کہ وہ ویڈیو دیکھنےکے بعد ایف آئی آر درج کرنے پر غور کریں گے ۔
 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK